نئے نظام کی باتیں کرنے والے موجودہ بلدیاتی نظام کو ہی اختیارات دے سکتے ہیں، طارق اسلم ڈھلی

نئے نظام کی باتیں کرنے والے موجودہ بلدیاتی نظام کو ہی اختیارات دے سکتے ہیں، طارق اسلم ڈھلی

تلہ گنگ(نمائندہ بول تلہ گنگ) ضلع کونسل چکوال کے چیئرمین ملک طارق اسلم اعوان ڈھلی نے کہا ہے ضلع چکوال میں تین سیمنٹ فیکٹریوں نے ابھی تک ضلع کونسل کو واجبات کی ادائیگی نہ کی ہے البتہ سپریم کورٹ آف پاکستان میں اس حوالے سے 17اکتوبر کو سماعت بھی ہو رہی ہے ، جب سے چیئرمین ضلع کونسل چکوال کا عہدہ سنبھالا ہے تب سے قانون کے مطابق ضلع کونسل کے معاملات اور امور چلا رہا ہوں اور آنے والے اوقات کار میں بھی قانون کے دائرہ کار میں رہتے ہوئے عوام کے مسائل حل کیے جائیں گے،وہ اپنے دفتر میں میڈیا سے بات چیت کر رہے تھے، چیئرمین ضلع کونسل چکوال ملک طارق اسلم اعوان ڈھلی نے کہا کہ کچھ امور میں میری جماعت کے رہنماﺅں نے سفارش کی لیکن ان کو معذرت کی اور بتایا کہ میرے لئے ضلع کونسل چکوال کے ادارے کے مفادات سب سے پہلے ہیں،انہوں نے مزید کہا کہ ضلع کونسل کی تمام مارکیٹوں، باغات اور مشتہری ٹیکس اور دیگر امور کا اپنی نگرانی میں مکمل سروے کرایا اور معاملات کو بہتر سے بہتر بنایا ہے اور مزید بہتر بنائے جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ نئے بلدیاتی نظام کو نافذ کرنے والے موجودہ بلدیاتی نظام کو ہی اختیارات دے سکتے ہیں لیکن صوبہ بھر میں ان کے چیئرمین نہیں اس لئے ان کو موجودہ بلدیاتی نظام بے اختیارات لگ رہا ہے ،ملک طارق اسلم اعوان ڈھلی نے کہا کہ تبدیلی والوں کی تبدیلی صرف اخباری بیانات تک محدور ہے ۔