مجھے اپنے وفادار دوستوں پر فخرہے۔ سابق ضلع ناظم سردارغلام عباس

مجھے اپنے وفادار دوستوں پر فخرہے۔ سابق ضلع ناظم سردارغلام عباس

تھوہامحرم خان(نما ئندہ بول تلہ گنگ) مسلم لیگ ق کے این اے 65سے امیدوارچودھری سالک حسین کی انتخابی مہم ،سابق ضلع ناظم سردار غلام عباس سمیت دیگر نے نمایاں شخصیات کی شر کت ،تفصیلات کے مطابق گزشتہ دنوں چودھر ی سالک حسین کی انتخابی مہم کے سلسلے میں تھوہامحرم خان میں ایک کارنر میٹنگ کااہتمام کیا گیاجس میں سابق ضلع ناظم سردار غلام عباس نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مجھے فخر ہے اپنے وفادار دوستوں پر جنہو ں نے ہر گھڑی میں میرا ساتھ بڑھ چڑھ کر دیا ،14اکتوبر کو ہو نے والے ضمنی الیکشن میں ق لیگ اور پی ٹی آ ئی کے مشتر کہ امیدوار چودھری سالک حسین کی تاریخی کامیابی آ پ دوستوں کی انتھک محنت کی بدولت ہو گی مجھے پہلے بھی فخر ہے بھائی ملک ممتاز حیدر نے ہر مو قع پر لبیک کہا، جس کو ہم نے سپورٹ کیا اسکو تھوہامحرم خان سے بھاری اکثریت سے کامیابی ملی اور اب چودھری سالک حسین کی بھی تاریخی کامیابی یقینی ہو گی ۔اس موقع پر ملک ممتاز حیدر تھوہامحرم خان ،چیئر مین ملک سجاد اوروائس چیئر مین نواب خان سمیت اہل علاقہ کی کثیر تعدادبھی موجودتھی۔