ضلع چکوال کے تمام کالجز کے پرنسپلز کو صفائی کی خصوصی ہدایات

ضلع چکوال کے تمام کالجز کے پرنسپلز کو صفائی کی خصوصی ہدایات

چکوال(نما ئندہ بول تلہ گنگ) ڈائریکٹریٹ آف پبلک انسٹرکشن کالجز پنجاب نے پنجاب کے تمام ڈائریکٹر آف ایجوکیشن کالجز، ڈپٹی ڈائریکٹرز ایجوکیشن کالجز اور تمام پرنسپل گورنمنٹ بوائز اور گرلز کالجز کو ہدایت کی ہے کہ وہ مندرجہ ذیل ہدایت پر فوری طور پرعمل کریں۔ صوبائی وزیرہائر ایجوکیشن راجہ یاسر ہمایوں سرفراز نے گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج چکوال کا اچانک ہنگامی دورہ کیا جہاں پر کالج کا مرکزی گیٹ گھاس اور جھاڑیوںسے اٹا پڑا تھا، کالج کا کوئی نقشہ نہیں تھا، نہ ہی پینے کے پانی کی کوئی سہولت میسر تھی بلکہ واش رومز کی حالت بھی تسلی بخش نہیں تھی، کلاس رومز کی کھڑکیوں پر گرد جمی تھی اور آئی ٹی لیب مقفل تھی جبکہ دیگر کئی کلاس رومز اور لیبارٹریوں پر بھی تالے لگے ہوئے تھے،، ساڑھے تین کروڑ روپے کی لاگت سے تعمیر ہونے والے آڈیٹوریم ہال کے باہر کتے پہرہ دے رہے تھے۔کھیل کے میدان جنگل کانقشہ پیش کررہے تھے۔کالج کا پرنسپل اس تمام صورتحال سے مکمل طور پر لاتعلق تھا ،ڈائریکٹر پبلک انسٹرکشن نے ہدایت کی ہے کہ فوری طو رپر مندرجہ بالا مشاہدات کی روشنی میں صورتحال کو بہتر بنایا جائے اور غفلت ، لاپرواہی برتنے والوں کیخلاف سخت کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔