بجلی اور گیس کے بعد ادویات بھی مہنگی کرنے کی تیاریاں شروع

بجلی اور گیس کے بعد ادویات بھی مہنگی کرنے کی تیاریاں شروع

تلہ گنگ (نما ئندہ بول تلہ گنگ) ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی نے 250 ادویات کی قیمت میں 10 سے 30 فیصد اضافے کی منظوری دے دی 018ئ) بجلی اور گیس کے بعد ادویات مہنگی کرنے کی تیاریاں شروع کر دی گئیں۔میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی نے 250 ادویات کی قیمت میں 10 سے 30 فیصد اضافے کی منظوری دے دی۔ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی کا مزید 200 ادویات کی قیمت میں اضافے کا فیصلہ کرنے کے لیے آئندہ ہفتے اجلاس ہو گا،ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی کی جانب سے جن ادویات کی قیمتوں میں اضافہ کی منظوری دی گئی ہے ان میں کینسر ، ڈائلسز، گردوں کے علاج،،اینٹی بائیوٹک، سانس، الرجی،ملٹی وٹامن کی ادویات شامل ہیں۔ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی نے سپریم کورٹ کے احکامات پر ہارڈ شپ کیس کے تحت 450 سے زائد ادویات کی قیمتوں کا جائزہ لیتے ہوئے پہلے مرحلے میں 250 ادویات کی قیمتوں میں 10تا 30 فیصد اضافے کی منظوری دے دی ہے ۔ادویات کی قیمت میں مذکورہ اضافہ ڈرگ پرائسنگ پالیسی کے تحت سالانہ اضافے کے علاوہ ہو گا۔ڈرگ پرائس پالیسی کے مطابق فارماسیوٹیکل کمپنیاں ادویات کی قیمتوں میں سالانہ افراط زر شرح کے مطابق 50اور 70 فیصد تک کا اضافہ کر سکتی ہے ۔سپریم کورٹ نے ادویات اور کارڈیک سٹنٹ کے مقدمے میں ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی کو 12 ہفتے میں 450 ادویات کی قیمتوں کا دوبارہ جائزہ لینے کے احکامات دئیے تھے ،ڈرگ ریگولر اتھارٹی 450 سے زائد ادویات کی قیمت میں اضافے کا فیصلہ کر کے حتمی منظوری کے لیے وزارت قومی صحت اور وفاقی کابینہ کو بھجوائے گی۔جس کی منظوری کے بعد ادویات کی قیمتوں میں اضافے کے باضابطہ احکامات جاری کیے جائیں گے ۔جب کہ دوسری طرف لاہور ہائیکورٹ نے سرکاری ہسپتالوں کی حالت زار اور ادویات کی عدم دستیابی کے خلاف درخواست پر سیکرٹری صحت پنجاب کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 25اکتوبر کو جواب طلب کر لیا ہے ۔