تلہ گنگ شہر پیرس تو نہیں بن سکا البتہ کھنڈرات کا منظر پیش کر رہا ہے ،منتخب نما ئندے توجہ دیں ۔

تلہ گنگ شہر پیرس تو نہیں بن سکا البتہ کھنڈرات کا منظر پیش کر رہا ہے ،منتخب نما ئندے توجہ دیں ۔

تلہ گنگ (نما ئندہ بول تلہ گنگ ) تلہ گنگ شہر کی گلیاں ونالیاں ٹوٹ پھوٹ کا شکار ، بے ہنگم ٹریفک نے مکینوں کا جینا محال کر دیا ،قانون نافذ کرنے والے ادارے شہریوں کو مشکلات سے نجات دلوانے میں ناکام ،نوٹس کون لے گا ۔سروے ٹیم کو شہریوں نے بتایا کہ تلہ گنگ شہر بھر میں گلیاں ونالیاں کھنڈر بن چکی ہیں اور گھروں کا گندہ پانی گلیوں میں آ جا تا ہے اور راہ گیر وں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے ،ہر بار الیکشن میں ہمیں لارا لگایا جا تا ہے کہ تلہ گنگ شہر کو پیرس بنائیں گے لیکن تلہ گنگ سٹی پیرس تو نہیں بن سکا التبہ کھنڈر ات کا منظر پیش کر رہا ہے ۔علاقہ مکینوں نے مزید کہا کہ بلدیاتی منتخب نما ئندوں سے کئی بار التجا کی ہے لیکن کسی نے تاحال کوئی توجہ نہیں دی اور ہم مشکل کی زند گی بسر کرنے پر مجبور ہیں ۔سروے ٹیم کو شہریوں نے مزید بتایا کہ بے ہنگم اور ہیو ی ٹریفک کی روک تھام کیلئے اسسٹنٹ کمشنر کی جانب سے داخلی اور خارجی راستوں پر باقاعدہ بورڈ ز آ ویزاں ہیں لیکن اسکے باوجود ٹریفک پولیس اہلکار ان پر عملد رآ مد کروانے پر مکمل طور پر ناکام ہیں ۔شہریوں نے مزید کہا کہ جو انتظامیہ افسر اپنے ہی احکامات پر عملد ر آ مد کروانے میں ناکام ہو وہ عوام کو خاک ریلیف فراہم کرے گا ۔ہیوی اور بے ہنگم ٹریفک کی وجہ سے آ ئے روز جھگڑے بننا معمول بن چکے ہیں اور کئی افراد اس بے ہنگم ٹریفک کی وجہ سے اپنی جانیں بھی گنوا چکے ہیں لیکن اسکے باوجود انتظامیہ افسران ٹس سے مس نہیں ہیں ۔شہریوں نے میڈیا کی وساطت سے اعلی حکام سے اپیل کی ہے کہ تلہ گنگ سٹی کی حالت کو سدھارا جا ئے اور بے ہنگم ٹریفک سے نجات دلوائی جا ئے ۔