لاوہ میں واٹر سپلائی کا مسئلہ ،عوام کو پانی کی قلت کا سامنا،شدید احتجاج

لاوہ میں واٹر سپلائی کا مسئلہ ،عوام کو پانی کی قلت کا سامنا،شدید احتجاج

تلہ گنگ (نمائندہ بول تلہ گنگ)لاوہ میں قلت آب کا مسئلہ عروج پر پہنچ گیا،بااثر عوام کی جانب سے واٹر سپلائی کے بل نہ دینے کا خمیازہ غریب عوام کو بھگتنا پڑ رہا ہے،عوامی حلقوں کا شدید احتجاج اور واٹر سپلائی کی مستقل بحالی کا مطالبہ زور پکڑ گیا،الیکشن میں وعدے کرنے والے اب وعدے پورے کریں۔اگر پانی کا مسئلہ حل نہ ہوا تو ضمنی الیکشن میں حکمران جماعت کونقصان اٹھانا پڑے گا۔تفصیلات کے مطابق ایک لاکھ سے زائد آبادی والے شہر لاوہ میں پانی کا مسئلہ شدید عروج پر ہے۔واٹ سپلائی حکام کی جانب سے پانی کی سپلائی کبھی کبھار کی جاتی ہے جس کے باعث گھروں میں پانی ختم ہو جاتا ہے۔مساجد میں بھی پانی کی قلت ہو جاتی ہے۔علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ چند بااثر شخصیات واٹر سپلائی کا بل نہیں دیتی جس کی وجہ سے سپلائی کم کر دی جاتی ہے اور اس کا خمیازہ عوام کو بھگتنا پڑتا ہے۔عوامی حلقوںنے مطالبہ کیا ہے کہ لاوہ میں پانی کے مسئلہ کو حل کیا جائے اور بل نہ دینے والی بااثر شخصیات جو واٹر سپلائی کی نادہندہ ہیں ان سے بل وصول کیے جائیں یا ان کے خلاف کاروائی کی جائے۔عوام کا کہنا ہے کہ چند بااثر شخصیات کی وجہ سے ان کے گھروں کا پانی نہ روکا جائے۔اگر واٹر سپلائی حکام نے یہی روش روا رکھی تو آنیوالے الیکشن میںاس کا شدید اثر پڑے گا ۔