سردار منصور حیات ٹمن نے تحریک لبیک کے امیدوار میجر(ر) یعقوب سیفی کی حمایت کا اعلان کر دیا ۔

سردار منصور حیات ٹمن نے تحریک لبیک کے امیدوار میجر(ر) یعقوب سیفی کی حمایت کا اعلان کر دیا ۔

تلہ گنگ (نما ئندہ بول تلہ گنگ) ضمنی الیکشن این اے 65کی الیکشن مہم مدھم پڑ گئی،تاحال الیکشن کمپین میں تیز ی نہ آ سکی ۔مسلم لیگ ن کے امیدوار سردار فیض ٹمن نے جب ق لیگ کے امیدوار چوہدری سالک حسین کے حق میں دستبرداری کا اعلان کیا تو الیکشن مہم مدھم پڑ گئی اور سیاسی حلقوں میں یہ باتیں بھی عروج پر تھیں کہ تحریک لبیک کے میجر(ر) یعقوب سیفی اور جسٹس پارٹی کے قاضی عامر حسین بھی ق لیگ کے امیدوار کے حق میں دستبرداری کا اعلان کر دیں گے لیکن تحریک لبیک اور جسٹس پارٹی کے امیدواروں نے الیکشن میں ڈٹ کر مقابلے کرنے کا فیصلہ کر لیا اور بتایا کہ دستبرداری کے بدلے ہمیں آ فریں بھی آ ئیں لیکن ہم نے ٹھکرا دیا ۔ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ سابق ایم این اے سردار منصور حیات ٹمن نے تحریک لبیک کے امیدوار کی حمایت کا اعلان کر دیا اور ن لیگ کا امیدوار نہ ہونے کی وجہ سے ن لیگی ووٹرز مختلف دھڑوں میں تقسیم ہو تے نظر آ رہے ہیں ۔سابق رکن صوبا ئی اسمبلی شہریار اعوان واضح کہہ چکے ہیں کہ جو ہمیں اعلی قیادت حکم دے گی ہمارا وہی فیصلہ ہو گا ۔ق لیگ کے چوہدری سالک حسین کے حامیوں نے الیکشن مہم شروع کر دی ہے اور اپنے امیدوار کو بھاری اکثریت سے کامیابی دلوانے میں پر امید ہیں اور چوہدری سالک حسین کو سردار غلام عباس اور سردار ممتاز خان ٹمن کی بھی بھرپور سپورٹ حاصل ہے جسکی وجہ سے انکی بھاری اکثریت سے کامیابی یقینی ہے۔