میاں نواز شریف کیساتھ ہوں اور ڈٹ کر مخالفین کا مقابلہ کروں گا ۔شہریار اعوان

میاں نواز شریف کیساتھ ہوں اور ڈٹ کر مخالفین کا مقابلہ کروں گا ۔شہریار اعوان

تلہ گنگ(نما ئندہ بول تلہ گنگ) ن لیگی رہنماﺅں نے حلقہ این اے65سے اپنے اُمیدوار کی پسپائی پر اپنے کارکنوں سے معافی مانگتے ہوئے کہا کہ سردار محمد فیض ٹمن نے ق لیگ کے اُمیدوار کے حق میں دستبردار ہو کر اپنی سیاست کا یقینی خاتمہ کر لیا ۔وہ صرف اپنی ذات کی حد تک دستبردار ہوا ۔ن لیگ کے کارکنوں اپنی پارٹی کے ساتھ پوری قوت کے ہمراہ موجود ہیں ۔تلہ گنگ پریس کلب میںہنگامی پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے سابق ایم پی اے ملک شہر یار اعوان ،چیئرمین ضلع کونسل چکوال ملک طارق اسلم ڈھلی کا کہنا تھا کہ فیض ٹمن کو ٹکٹ دلانے میں اُن کا بھی کردار تھا جس پر وہ عوام سے معافی مانگتے ہیں ۔حالیہ قومی الیکشن میںچونکہ سردار فیض ٹمن رنر اپ تھا ۔ایک لاکھ سے زائد ووٹ حاصل کئے تھے ۔اس لئے اب ضمنی الیکشن میں ٹکٹ کےلئے پہلا حق اسی کا تھا ۔ہم نے بار بار سردار فیض ٹمن سے پوچھا کہ اگر آپ کی دلچسپی ہے تو ٹکٹ آپ کا ہے اور اُنہوں نے اصرار کر کے ٹکٹ حاصل کیا ۔لیگی رہنماﺅں نے ایاز امیر کے ایک نجی چینل پر تلہ گنگ کی عوام بارے ریمارکس پر نکتہ چینی کرتے ہوئے کہا کہ فرد واحد کی وجہ سے پوری عوام کی ہتک کرنا ناقابل قبول ہے ۔ایاز امیر کو اپنے الفاظ واپس لینا ہونگے ۔اُنہوں نے کہا کہ ن لیگی قیادت کو تمام صورتحال سے آگاہ کر دیا گیا ہے ۔ابھی تک قیادت کی طرف سے کسی دوسرے اُمیدوار کی حمایت کا فیصلہ نہیں ہوا ۔تاہم قیادت نے اس حلقہ بارے جو بھی فیصلہ کیا اس پر من وعن عمل کیا جائے گا ۔ہم پارٹی کے ساتھ پوری قوت کے ساتھ کھڑے ہیں ۔علاقہ میں جس گندی سیاست کا رواج اب کی بار دیکھنے میں آرہا ہے ۔ایسی سیاست پہلے کبھی نہیں دیکھی ۔پریس کانفرنس میں مختلف یونین کونسلوں کے چیئرمین وائس چیئرمین،کونسلرز اور کارکنوں کی بڑی تعداد بھی موجود تھی ۔جنہوں نے کسی بھی حالات میںن لیگ کا ساتھ دینے کے عزم کا بھرپور اظہار کیا ۔