سردار ممتاز خان ٹمن کو ختم کرنے والے اپنے آ پ کو لے ڈوبے ،مخالف دربدر کی ٹھوکریں کھا رہے ہیں ۔صادق زوار اکوال

سردار ممتاز خان ٹمن کو ختم کرنے والے اپنے آ پ کو لے ڈوبے ،مخالف دربدر کی ٹھوکریں کھا رہے ہیں ۔صادق زوار اکوال

تلہ گنگ (نما ئندہ بول تلہ گنگ) سابق کونسلر صادق زوار اکوال نے ایک بیان میں کہا ہے کہ تلہ گنگ کی سیاست کا بیڑہ غرق کرنے کا کریڈٹ ملک سلیم اقبال کو جاتا ہے انہو ں نے سردار ممتاز خان ٹمن کیساتھ ہٹ دھرمی کر کے ثابت کیا کہ یہ کسی جماعت کیساتھ مخلص نہیں ہیں بلکہ اپنی ذات کو ہی ترجیح دیتے ہیں ۔سردار ممتاز خان ٹمن کو ایم این اے شپ سے بھی زیادہ عروج ملا ہے اور مخالفت کرنے والے اب دربدر کی ٹھوکریں کھانے پر مجبور ہو چکے ہیں ۔صادق زوار کا مزید کہنا تھا کہ حاجی امیر خان ٹمن کو مشیر وزیر اعلی پنجاب بنانا ایک اچھا اقدام ہے اور امیر خان ٹمن اس عہدے کی ضرور لاج رکھیں گے ،انکی محنت کی بدولت آ ج ایک قومی اور ایک صوبا ئی نشست پر ہمیں کامیابی ملی ہے ۔سابق کونسلر صادق زوار اکوال کا مزید کہنا تھا کہ حاجی امیر خان ٹمن جیسے محنتی ،خوش اخلاق اور بھرم رکھنے والے کم ہی لوگ پیدا ہو تے ہیں انہو ں نے سردار ممتاز خان ٹمن کیساتھ وفاداری کی مثال قائم کر کے ثابت کیا کہ حاجی امیر خان ٹمن جس کیساتھ ہوتا ہے انکی شان میں کمی نہیں آ نے دیتا ،ہم انشا اللہ ہر مقام پر سردار ممتاز خان ٹمن اور حاجی امیر خان ٹمن کے دست بازو رہیں گے اور ہمیں انکی وفاداریوں پر فخرہے ۔