تھوہا محرم خان میں کم وولٹیج والا معاملہ جلداز جلد حل کیا جا ئے ۔چیئر مین سجاد حیدر تھوہا

تھوہا محرم خان میں کم وولٹیج والا معاملہ جلداز جلد حل کیا جا ئے ۔چیئر مین سجاد حیدر تھوہا

تلہ گنگ (نما ئندہ بول تلہ گنگ) تھوہا محرم خان سمیت گردونواح میں بجلی کے وولٹیج کم ،صارفین شدید پریشان ،واپڈا افسران نے نہ سننے کی ٹھان لی ،نوٹس کون لے گا ۔چیئر مین ملک سجاد حیدر تھوہا نے بتایا ہے کہ تھوہا محرم خان سمیت دگردونواح میں بجلی کے وولٹیج نہ ہونے کے برابر ہیں اور اگر کوئی لنک اڑ جائے تو یہاں واپڈا اہلکار نہ ہونے کی وجہ سے لوگوں کو مشکلات کا سامنا کر نا پڑتا ہے ۔چیئر مین سجاد حیدر کا مزید کہنا تھا کہ واپڈا افسران کو کئی بار استدعا کی کہ یہاں کوئی مستقل واپڈا اہلکار تعینات کریں جسکی یہاں ڈیوٹی ہو جس سے لوگوں کو مشکلات سے نجات مل سکے ۔چیئر مین سجاد حیدر تھوہا نے واپڈا حکام کو واضح کیا کہ تھوہا محرم خان میں کم وولٹیج والا ایشو فل الفور حل کیا جا ئے اور واپڈا اہلکار کی مستقل تعیناتی کو یقینی بنائیں جائے تا کہ علاقہ مکینوں کی مشکل حل ہو سکے ۔