دو ٹریفک حادثات میں تین افراد جاں بحق ،لواحقین غم سے نڈھال ۔

دو ٹریفک حادثات میں تین افراد جاں بحق ،لواحقین غم سے نڈھال ۔

تلہ گنگ (نما ئندہ بول تلہ گنگ) دو مختلف ٹریفک حادثات میں تین افراد جان سے ہاتھ دھو بیٹھے ،لواحقین غم سے نڈھال ۔پہلا المناک حادثہ دندہ شاہ بلاول کے قریب پیش آ یا ،تیز رفتار ٹریلر مو ٹر سائیکل پر چڑھ گیا جس کے نتیجے میں ایک شخص موقع پر ہی دم توڑ گیا جبکہ دوسرا شدید زخمی ہوا جسکو طبی امداد کے بعد راولپنڈی منتقل کیا گیا وہاں بھی وہ جانبر نہ ہو سکا ۔دوسرا حادثہ ملتان خورد ہوا ،موٹرسائیکل کے تصادم کے نیتجے میں موٹر سائیکل سوار چل بسا ۔حادثات میں جانبحق ہو نے والے تینوں افراد کی اپنے اپنے قبرستان میں نماز جنازہ ادا کر دی گئی ہیں ۔