الیکشن میں دستبرداری کے بدلے مجھے بھی آ فریں ہوئیں ، تمام آ فریں ٹھکرا دیں ،کرین ہرحال میں چلے گی ۔میجر(ر) یعقوب سیفی

الیکشن میں دستبرداری کے بدلے مجھے بھی آ فریں ہوئیں ، تمام آ فریں ٹھکرا دیں ،کرین ہرحال میں چلے گی ۔میجر(ر) یعقوب سیفی

تلہ گنگ (نما ئندہ بول تلہ گنگ ) ضمنی الیکشن این اے 65کی سیاسی صورتحال تبدیل ،ن لیگ الیکشن سے آ ﺅٹ ،شیر کا امیدوار ٹریکٹر پر سوارہو گیا ،کرین چلے گی ،الیکشن کی دوڑ میں تین امیدوار وں کے درمیان میدان سجے گا ۔مسلم لیگ ن کے امیدوار سردار فیض ٹمن نے گزشتہ رات لاہور اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الہی کیسا تھ طویل نشست کی جسمیں سردار فیض ٹمن نے اپنے کاغذات ق لیگ کے چوہدری سالک حسین کے حق میں واپس لینے کی حامی بھر لی تھی اور انہو ں نے بروز ہفتہ کو اپنے کا غذات چوہدری برادران کی حمایت میں واپس لے لیے ہیں ۔سردار فیض ٹمن کے کاغذات واپس ہونے پر مسلم لیگ ن ضمنی الیکشن کی دوڑ سے آ ﺅ ٹ ہو گئی اور ن لیگی ووٹروں میں شدید مایوسی پھیل گئی ،سوشل میڈیا پر ن لیگی سپورٹرز سردار فیض ٹمن کی خوب خاطر تواضع کر رہے ہیں۔دوسری جانب تحریک لبیک کے میجر (ر) یعقوب سیفی الیکشن کے میدان میں ڈٹ گئے ہیں انہوں نے واضح کہا کہ کرین ہر حال میں چلے گی ۔میجر (ر) یعقوب سیفی نے بتایا ہے کہ مجھے اور میرے ساتھیوں کو بھی ورغلانے کی بھرپور کوشش کی گئی اور آ فریں بھی ہوئیں لیکن میںنے تمام آ فریں ٹھکرا دیںاور الیکشن میں ڈٹ کر مقابلہ کروں گا ۔جسٹس پارٹی کے قاضی عامر حسین بھی میدان میں ہیں وہ بھی اپنی جیت کیلئے پر عزم ہیں ۔ق لیگ کے چوہدری سالک حسین کو پہلے بھی سردار ممتاز خان ٹمن اور سردار غلام عباس کی حمایت سے واضح برتری تھی اب ن لیگ کے امیدوار سردار فیض ٹمن نے چوہدری سالک حسین کی تاریخی فتح کو یقینی بنا دیا ۔ضمنی الیکشن این اے 65میں اب مقابلہ تحریک لبیک کے میجر (ر) یعقوب سیفی اور ق لیگ کے چوہدری سالک حسین کے درمیان ہو گا ۔