محترمہ کلثوم نواز کے انتقال پر ملک سلیم اقبال ،شہریار اعوان ،سردار فیض ٹمن ،فلک شیر اعوان ودیگر کا اظہار افسوس۔

محترمہ کلثوم نواز کے انتقال پر ملک سلیم اقبال ،شہریار اعوان ،سردار فیض ٹمن ،فلک شیر اعوان ودیگر کا اظہار افسوس۔

تلہ گنگ (نما ئندہ بول تلہ گنگ) سابق وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف کی اہلیہ محترمہ کلثوم نواز کے انتقال پر سابق صوبا ئی وزیر ملک سلیم اقبال ،سابق رکن صوبا ئی اسمبلی شہریار اعوان ،خادم تلہ گنگ فلک شیر اعوان ،امیدوار برائے قومی اسمبلی سردار فیض ٹمن ،معروف نعت خواں عبد الرزاق جامی ،ملک فیروز دودیال سمیت دیگر نے اظہار تعزیت کی ۔ملک سلیم اقبال ،شہریار اعوان اور فلک شیر اعوان نے ایک بیان میں کہا ہے کہ محترمہ بیگم کلثوم نواز ایک بہادر ،نڈر اور بے باک خاتون تھیں انہو ں نے آ مریت کے دور میں بھی ڈٹ کر نواز شریف کا ساتھ دیا اور سیاست میں آ کر نہ صرف مسلم لیگ ن کو مضبوط کیا بلکہ خواتین کے حوصلوں کو بھی بلند رکھا اور انکی جمہوری خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا ،انکی وفات گہرے صدمے سے کم نہیں ہے اور آ ج اس مشکل گھڑی میں ہم شریف فیملی کیساتھ اس غم میں برابر کے شریک ہیں اللہ تعالی کی بار گاہ میں دعا ہے کہ مرحومہ کو جنت الفردوس میں اعلی مقام عطا فرمائے ۔