ٹمن پولیس نے دو قمار باز دھر لیے ،ہزاروں روپے نقدی بر آ مد ،مقدمہ درج ۔

ٹمن پولیس نے دو قمار باز دھر لیے ،ہزاروں روپے نقدی بر آ مد ،مقدمہ درج ۔

تلہ گنگ (نما ئندہ بول تلہ گنگ) ٹمن پولیس کا قمار بازی کے اڈے پر چھا پہ ،دو جواری دھر لیے دوفرار ہونے میں کامیاب ،ہزاروں روپے نقدی بر آ مد ۔گزشتہ روز ایس ایچ او ٹمن چوہدری ریاض نے ٹیم کے ہمراہ ٹمن جوئے کے اڈے پر چھا پہ مار کر دو قمار باز دھر لے اور دو فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے ہیں،گرفتار قمار باز وں سے 60ہزار نقدی اور دو موبائل بر آ مد کر لیے ،گرفتار ہونے والوں میں صفدر حیات اور امجد حسین شامل ہیں ۔پولیس نے مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ۔