حافظ عماریاسر کو معدنیات کا قلمدان ملنے پر وائس چیئر مین زاہد محمود اعوان ،ملک غلام محمد ودیگر کی مبارک باد۔

حافظ عماریاسر کو معدنیات کا قلمدان ملنے پر وائس چیئر مین زاہد محمود اعوان ،ملک غلام محمد ودیگر کی مبارک باد۔

تلہ گنگ (نما ئندہ بول تلہ گنگ) صوبا ئی وزیر حافظ عماریاسر نے معدنیات کا قلمدان سنبھال کر کام شروع کر دیا ،معدنیات کا قلمدان سنبھالنے پر حا فظ عماریاسر کو وائس چیئر مین زاہد محمود اعوان ،کونسلر ملک غلام محمد ،ملک عاصم بشیر اور حاجی ابوذر غفاری نے مبارک باد دی ۔وائس چیئر مین زاہد محمود اعوان نے بتایا ہے کہ صوبائی وزیر حافظ عماریاسر بروز اتوار کو تلہ گنگ آ رہے ہیں اور بلکسر انٹرچینج پر انکا شاندار استقبال کیا جا ئے گا جسمیں ق لیگ کی مرکزی قائدین شریک ہو ں گے۔