تبدیلی والوں نے بیس دن میں اتنے ٹیکس لگا دئیے جو میاں نواز شریف کے پانچ سال میں بھی نہیں لگے۔سابق کونسلر امیر سگھر

تبدیلی والوں نے بیس دن میں اتنے ٹیکس لگا دئیے جو میاں نواز شریف کے پانچ سال میں بھی نہیں لگے۔سابق کونسلر امیر سگھر

تلہ گنگ (نما ئندہ بول تلہ گنگ)تبدیلی کے دعویداروں نے بیس دنوں میں ہی عوام کو چکرا دیا ،مہنگائی کے بم گرا کر پا کستانی قوم کو مزید مہنگائی کی چکی میں دھکیل دیا،میاں نواز شریف کی عوام دوست پالیسوں سے کوئی مقابلہ نہیں کر سکتا ۔ان خیالا ت کا اظہار چیئر مین الفت پیڑہ فتحال ،چیئر مین کبیر سگھر ،وائس چیئر مین شوکت زمان ،سابق کونسلر حاجی یوسف ،سابق کونسلر چوہدری امیر سگھر سمیت دیگر نے ایک بیان میں کہا ۔انہو ں نے مزید کہا کہ عام انتخابات میں عوام سے مصنوعی وعدے کر کے ووٹ تو حاصل کر لیے اور اقتدار کی کرسی سنبھالتے ہی بجلی 2روپے فی یونٹ ،یوریا کھاد 800فی بوری ،سو ئی گیس 46فیصد ،ایل پی جی سمیت دیگر روزمرہ استعمال ہو نے والی اشیاءکی قیمتیں بڑھا دی ہیں ۔ملک الفت ،امیر سگھر نے کہا کہ میاں محمد نواز شریف کے دور اقتدار میں عوام کو حقیقی ریلیف فراہم کیا گیا تھا اور عوام کی دیلیز تک ہم نے ریلیف پہنچایااور عوام دوست پالیسوں کی بدولت روزمرہ اشیاءکی قیمتیں کنٹرول میں رہی اور دن بدن قیمتوں میں کمی کی گئی ،تبدیلی کے دعویداروں نے تو عوام کے ہوش بیس دنوں میں ٹھکانے لگادئیے ہیں اور روزمرہ اشیاءکی قیمتیں آ سمان کو چھو رہی ہیں ۔حاجی یوسف اور شوکت زمان نے کہا کہ موجودہ حکمرانوں نے بیس دنوں میں ہی مہنگائی کے بم گرا کر عام آ دمی کیلئے مشکلات کھڑی کر دی ہے اور یوریا کھادکی قیمت یکمشت بڑھانے سے کسان پریشان ہیں اور سوئی گیس کے ریٹس 46فیصد بڑھانے سے عام آ دمی کی زندگی مشکل ہو ئی ہے اور نئے پا کستان کے بیس دن میاں محمد نواز شریف کے پانچ سالوں کا مقابلہ کر رہے ہیں اتنی مہنگائی میاں نواز شریف کے پانچ سالوں میں نہیں کی گئی جتنی پی ٹی آ ئی کے حکمرانوں نے بیس دنوں میں مہنگائی کے تیر چلا دئیے ہیںاور عوام آ ج میاں نواز شریف کی مثبت عوام دوست پالیسوں کو یاد کر رہی ہے۔