ڈاکٹر یاسمین راشد صوبا ئی وزیر صحت نامزد ،تلہ گنگ کے ڈاکٹروں کی مبارک باد۔

ڈاکٹر یاسمین راشد صوبا ئی وزیر صحت نامزد ،تلہ گنگ کے ڈاکٹروں کی مبارک باد۔

تلہ گنگ (نما ئندہ بول تلہ گنگ) ضلع چکوال کی فخر اور بیٹی ڈاکٹر یاسمین راشد کو صوبا ئی وزیر صحت نامزد ہونے پر تحصیل تلہ گنگ کے ڈاکٹروں کی مبارک باد اور نیک خواہشات کا اظہار ۔ڈاکٹر یاسمین راشد کو صوبائی وزیر صحت نامزد ہو نے پر ڈاکٹر نثار احمد ملک (الممتاز ہسپتال) ،سر جن ڈاکٹر احسن بٹ،سر جن ڈاکٹر جاوید ملک ،ڈاکٹر علی حسنین نقوی ،ڈاکٹر قیصر رشید ،ڈاکٹر زبیر ملک ،ڈاکٹر زبیر شاہ ،ڈاکٹر فتح اللہ نیازی ،ڈاکٹر طاہر زمان نیازی ،ڈاکٹر طاہر چکوال سمیت دیگر نے مبارک باد دی اور کہا کہ صوبا ئی وزیر صحت کی نامزدگی میرٹ کی بنیاد پر کی گئی ہے اور اس سے قبل پنجاب میں نان پروفیشنل وزیر صحت بنا کر ڈاکٹروں کو مشکلات میں دھکیل دیا جا تا تھا اور اب ہمیں یقین ہے کہ ڈاکٹر یاسمین راشد ڈاکٹروں کے مسائل سے بخوابی آ گاہ ہیں اور انشا اللہ ڈاکٹروں کے مسائل حل کرنے کیلئے مثبت کردار ادا کریں گی اور وہ پی ایم اے پنجاب کی صدر بھی رہ چکی ہیں۔