ملک محمد خان لاوہ انتقال کر گئے ،شہریار اعوان ،ڈاکٹر نثار ملک ،ارشد کوٹگلہ ،امتیاز لاوہ سمیت دیگر کا اظہار افسوس ۔

ملک محمد خان لاوہ انتقال کر گئے ،شہریار اعوان ،ڈاکٹر نثار ملک ،ارشد کوٹگلہ ،امتیاز لاوہ سمیت دیگر کا اظہار افسوس ۔

تلہ گنگ (نما ئندہ بول تلہ گنگ)لاوہ کے معروف سیاسی وسماجی شخصیت ملک محمد خان طویل علالت کے بعد کراچی ہسپتال میں انتقال کر گئے انکی نماز جنازہ آ بائی علاقے لاوہ میں ادا کی گئی جس میں ہزاروں افراد نے شر کت کی ۔ملک محمد خان لاوہ کے انتقال پر لواحقین سے سابق پیمرا چیئر مین مشتاق ملک ،سابق رکن قومی اسمبلی سر دار ممتاز ٹمن ،سابق ایم این اے فیض ٹمن ،سابق رکن صو با ئی اسمبلی ملک شہریار اعوان ،خادم تلہ گنگ فلک شیر اعوان ،ڈاکٹر نثار احمد ملک (الممتاز ہسپتال)،چیئر مین اسد کو ٹگلہ ،ملک فیروز دودیال ،چوہدری نثار احمد لاوہ ،ارشد کو ٹگلہ ،امتیاز لاوہ ،چیئر مین میاں نذیر عالم ،وائس چیئر مین آ صف نواز لاوہ ،وائس چیئر مین جاوید ملک،چیئر مین حکیم یاسر عزیز ،چیئر مین عظمت حیات ٹمن سمیت سرکردہ شخصیات نے اظہار تعزیت کی اور مرحوم کی مغفرت کیلئے دعا کی ۔