سردار فیض ٹمن نے ضمنی الیکشن کیلئے ہوم ور ک شروع کر دیا ،حامیوں سے رابطوں کا سلسلہ شروع۔

سردار فیض ٹمن نے ضمنی الیکشن کیلئے ہوم ور ک شروع کر دیا ،حامیوں سے رابطوں کا سلسلہ شروع۔

تلہ گنگ (نما ئندہ بول تلہ گنگ ) ضمنی الیکشن حلقہ این اے 65کیلئے امیدواروں کے ناموں پر غور ،ق لیگ اور تحریک انصاف کے مشتر کہ امیدوار چوہدری شجاعت حسین جبکہ انکے مدمقابل ن لیگ کی جانب سے سمیرا ملک ،سردار فیض ٹمن ،عبد الرزاق جامی اور ملک اسلم سیتھی کے نام سامنے آ رہے ہیں ۔ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ ضمنی الیکشن این اے 65کیلئے ن لیگ کی طرف سے سمیرا ملک اور سردار فیض ٹمن کے ناموں پر سنجیدگی سے غور کیا جا رہا ہے اور جلد ہی حتمی نام فائنل کر دیا جا ئے گا ۔ن لیگ کے مقامی قائدین کے مطابق ضمنی الیکشن این اے 65کیلئے ن لیگ کا امیدوار مقامی ہو گا اور جو اعلی قیادت فیصلہ کرے گی اس امیدوار کی بھرپور سپورٹ کریں گے ۔دوسری جانب ق لیگ اور تحریک انصاف کے مشترکہ امیدوار چوہدری شجاعت حسین کے مقامی نمائندوں نے اپنا ہوم ورک شروع کر دیا ہے اور تاحال تحریک انصاف کے ملک یاسر دندہ اس اتحاد کو تسلیم نہیں کر رہے ہیں انہو ں نے گزشتہ دنوں واضح کہا ہے کہ ضمنی الیکشن این اے 65میں پی ٹی آ ئی اپنا امیدوار لائے گی لیکن انہی کے جماعت کے کرنل (ر) سلطان سر خروسوشل میڈیا پر بیان دے چکے ہیں کہ ق لیگ اور تحریک انصاف کا اتحاد برقرار ہے اور کوئی فصلی بیٹرا منفی بیان بازی کر کے اس اتحاد میں داڑیں نہیں ڈال سکتا ۔واضح رہے کہ تحریک انصاف اور ق لیگ کے مشتر کہ امیدوار کا اعلان سابق ضلع ناظم سردار غلام عباس کی وطن واپسی پر ہی ہو گا اور سردار گروپ کی جانب سے نمائندہ شخصیات کی جانب سے واضح بیانات آ چکے ہیں اور ضمنی الیکشن میں سردار غلام عباس کا اہم رول ہو گا اور عام انتخابات میں سردار غلام عباس کی مثبت حکمت عملی سے ضلع چکوال میں دو قومی اور تین صوبائی نشستیں جتوا کر ثابت کیا کہ سردار گروپ مضبوط ووٹ بنک کا مالک ہے ۔