ناموس رسالت کے تحفظ کیلئے مسلمان کسی قربانی سے دریغ نہ کریں : عید قربانی کا پیغام

ناموس رسالت کے تحفظ کیلئے مسلمان کسی قربانی سے دریغ نہ کریں : عید قربانی کا پیغام

تلہ گنگ (نما ئندہ بول تلہ گنگ) مرکز اہلسنت جامعہ اسلام آباد کے پرنسپل وشیخ الحدیث پروفیسر ڈاکٹر مفتی محمد ظفر اقبال جلالی نے جامعہ اسلام آباد میں عید الاضحی کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مسلمان جانوروں کی قربانی کرتے وقت اپنی خواہشات نفس کی بھی قربانی پیش کریں ۔اور ناموس رسالت کے تحفظ کیلئے تمام مفادات سے بالاتر ہو کر تن من دھن قربان کریں ۔اُمت مسلمہ پر کڑا وقت آچکا ہے کہ ہالینڈ کے گستاخ رکن پارلیمنٹ نے نبی پاک کے گستاخانہ خاکے شائع کرنے کا اعلان کر رکھا ہے ایسے میں تمام مسلم حکمران اور عوام کی مشترکہ ذمہ داری ہے کہ اس ملعون کے گستاخانہ اقدام کے خلاف ہر سطح پرصدائے احتجاج بلند کریں ،تاکہ وہ ملعون اس ملعون حرکت سے باز آجائے ۔ انہوں نے مزید یہ بھی کہ قربانی کی کھالوں کا ریٹ نہ ہونے کے برابر تھا یہ حکومتی عدم توجہی اور نااہلی ہے ۔دین بیزار طبقے نے دینی مدارس کے خلاف منظم سازش کی ہے جو کہ گذشتہ چند سالوں سے جاری ہے ۔حکومت وقت کو چاہیے کہ اس کے پس پردہ حقائق کو منظر عام پر لایا جائے اور دینی مدارس کے ساتھ ہونے والی اس ناانصافی کا تدارک کیا جائے ۔