ن لیگی اور میاں نواز شریف کا سپاہی ہو ں ،مخالفین پروپیگنڈے کر کے میری ساکھ متاثر نہیں کر سکتے ۔ملک تنویر اسلم سیتھی

ن لیگی اور میاں نواز شریف کا سپاہی ہو ں ،مخالفین پروپیگنڈے کر کے میری ساکھ متاثر نہیں کر سکتے ۔ملک تنویر اسلم سیتھی

بوچھال کلاں (ریاض ملک سے) سابق صوبائی وزیر ایم پی اے ملک تنویر اسلم سیتھی نے کہا ہے کہ میں مسلم لیگ ن کے ساتھ مضبوط چٹان کی طرح کھڑا ہوں مگر چند پراپگنڈا عناصر میرے خلاف بے بنیاد پراپگنڈا کر کے اپنی گھٹیا زہنیت کی عکاسی کر رہے ہیں لاہور سے ٹیلی فون پر ہمارے نمائندہ سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میں اعوان ہوں اور اپنے قول و فعل کا پکا ہوں میں نے کبھی عوامی مفاد پر سمجھوتا نہیں کیا میں نے پرویز الہیٰ کو ان کے عروج پر چھوڑا اب ان کو ووٹ کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا مگر گھر بیٹھے چند افراد نہ جانے کہاں سے رپورٹنگ کر رہے ہیں انہوں نے واپسی پر ایسے افراد کے خلاف قانونی چارہ جوئی کا بھی عندیہ دیا