عمران خان کی حکومت پا کستانی قوم کی حقیقی ترجمان ثابت ہو گی ،کرپٹ اور ڈاکوں کا خاتمہ ہو گا ۔شفقت سلطان حال مقیم دبئی

عمران خان کی حکومت پا کستانی قوم کی حقیقی ترجمان ثابت ہو گی ،کرپٹ اور ڈاکوں کا خاتمہ ہو گا ۔شفقت سلطان حال مقیم دبئی

تلہ گنگ (تنویر تھوہا سے) محمد شفقت سلطان حال مقیم دبئی نے ایک بیان میں کہا کہ وزیر اعظم پا کستان عمران خان ،پنجاب اسمبلی کے اسپیکر چوہدری پرویز الہی اور رکن صوبا ئی اسمبلی حافظ عماریاسر کو بھاری اکثریت سے کامیابی پر دلی مبارک باد پیش کر تا ہوں ۔شفقت سلطان حال مقیم دبئی نے مزید کہا کہ نئی حکومت سے عوامی توقعات بے پناہ ہیں اور انشا اللہ نئے منتخب نما ئند ے عوام کے حقیقی مسیحا ہو نے کا ثابت پیش کریں گے اور پا کستان کی معاشی تباہی کی ذمہ دار پچھلے حکومت ہے اور ہمیں فخر ہے کہ عمران خان نے وزیر اعظم کا حلف اٹھاتے ہو ئے کرپشن کے خاتمے کا اعلان کیا اور عوام کی لوٹی ہو ئی دولت کو واپس پا کستان میں لانے کا عندیہ دیا انشا اللہ ہر آ نے والا دن پا کستانی قوم کیلئے خوشیاں لائے گا ۔شفقت حال مقیم دبئی نے مزید کہا کہ پنجاب اسمبلی کے پہلے اجلاس میںایم پی اے حافظ عمار یاسر نے ہا لینڈ میں نبی پاک ﷺ کی شان میں گستاخانہ خاکوں کیخلاف قرار پیش کر کے نما ئندے ہو نے کا حق ادا کر دیا اور تما م مسلمانوں کی حقیقی ترجمانی کی ۔