الیکشن میں ن لیگ کے مینڈیٹ کو چوری کیا گیا ،الیکشن میںدھاندلی نہیں دھاندلا ہوا ہے ۔شہریار اعوان

الیکشن میں ن لیگ کے مینڈیٹ کو چوری کیا گیا ،الیکشن میںدھاندلی نہیں دھاندلا ہوا ہے ۔شہریار اعوان

تلہ گنگ (نما ئندہ بول تلہ گنگ)عمران خان یوٹر ن لینے کا ما سٹر ہے جو اپنی بات کی پاسداری نہ کر سکے وہ عوام کی خدمت کیا کریں گے ،الیکشن داغ دار ہےں حلقے نہیں ہر پولنگ اسٹیشن کھولنا ہو گا ،دھاندلی زدہ الیکشن کسی صورت قبول نہیں کریں گے ،پی پی چوبیس میں مسلم لیگ ن کے منصوبوں پر ڈاکہ نہیں مارنے دیں گے۔ان خیالا ت کا اظہار سابق رکن صوبا ئی اسمبلی شہریار اعوان نے میڈیا بیان میں کیا ۔انہو ں نے کہا کہ الیکشن داغ دار ہو ئے ہیں جس حلقے کو ہی کھولا گیا اسکا رزلٹ الٹا ہی نکلا ،مسلم لیگ ن کے مینڈیٹ کو چوری کیا گیا اور الیکشن میں دھاندلی نہیں دھاندلا ہو ا ہے ۔جو حکومت آ کسیجن لے کر بنی ہو اس نے عوام کی کیا خدمت کر نی ہے ۔شہریار اعوان نے مزید کہا کہ پی پی چوبیس میں میرے بجلی کے منصوبوں پر ڈاکہ مارنے کے حربے استعمال کیے جا رہے ہیں لیکن ہم ایسا کبھی نہیں ہو نے دیں گے اگر کسی نے جسارت کرنے کی کوشش کی تو ہم لوہا کے چنے ثابت ہوں گے، حلقہ این اے 65کے ضمنی الیکشن میں ڈٹ کر مقابلہ کریں گے ۔