ضمنی الیکشن این اے 65میں پی ٹی آ ئی کا امیدوار ہونا چاہیے ،عمران خان کے کھلاڑیوں کا حق ہے ۔کرنل (ر) سلطان سرخرو

ضمنی الیکشن این اے 65میں پی ٹی آ ئی کا امیدوار ہونا چاہیے ،عمران خان کے کھلاڑیوں کا حق ہے ۔کرنل (ر) سلطان سرخرو

تلہ گنگ (نما ئندہ بول تلہ گنگ ) ضمنی الیکشن حلقہ این اے 65کیلئے مسلم لیگ ن کے امیدوار سردار فیض ٹمن جبکہ ق لیگ کے چوہدری شجاعت حسین متوقع ہیں،ن لیگیوں نے ضمنی الیکشن کی تیاری شروع کر دی ۔چوہدری پرویز الہی کے استعفی کے بعد حلقہ این اے 65کی سیٹ خالی قرار دےدی گئی ہے اور جلد ہی ضمنی الیکشن کا شیڈول متوقع ہے ۔ق لیگ اور ن لیگ کی قیادت نے امیدواروں کے چناﺅ کیلئے اپنا ہوم ورک مکمل کر لیا ہے ۔معلوم ہوا ہے کہ ق لیگ کی جانب سے چوہدری شجاعت حسین جبکہ ن لیگ کے امیدوار سردار فیض ٹمن کا نام سامنے آ رہا ہے اور سردار فیض ٹمن نے اپنا ہوم ورک شروع کر رکھا ہے ۔مقامی اخبار میں تحریک انصاف کے کرنل (ر) سلطان سر خروکے بیان نے واضح کر دیا ہے کہ پی ٹی آ ئی اپنا امیدوار لائے گی اور پی ٹی آ ئی کے ضلعی صدر یاسر پتوالی بھی بیان دے چکے ہیں کہ ضمنی الیکشن حلقہ این اے 65کیلئے تاحال اعلی قیادت کی جانب سے ہمیں کو ئی ہدایت نہیں ملی اور یاسر پتوالی نے وضاحتی بیان میں بتایا ہے کہ ضمنی الیکشن میں تحریک انصاف کا امیدوار ہونا چا ہیے یہ ہمارا حق ہے اس سے قبل ہم نے عام انتخابات میںق لیگ کے چوہدری پرویز الہی اور حافظ عماریاسر کی کامیابی کو یقینی بنایا اور یہ جیت عمران خان کے کھلاڑیوں کی جیت تھی اور اب اس سیٹ پر عمران خان کا کھلاڑی ہی ضمنی الیکشن میں ن لیگیوں کا مقابلہ کرے گا ۔تحریک انصاف کے رکن صوبا ئی اسمبلی سردار آ فتاب اکبر نے بھی بیان دے رکھا ہے کہ سردار غلام عباس کی وطن واپسی پر ضمنی الیکشن حلقہ این اے 65کے امیدوار کا فیصلہ ہو گا اور ق لیگ اور تحریک انصاف کا اتحاد برقرار ہے اور ہم ن لیگیوں کا بھرپور مقابلہ کریں گے ۔