ضمنی الیکشن این اے 65کے امیدوار کا حتمی فیصلہ چوہدری پرویز الہی ،سردار غلام عباس اور سردار ممتاز خان ٹمن کریں گے ۔رکن صوبا ئی اسمبلی سردار آ فتاب اکبر

ضمنی الیکشن این اے 65کے امیدوار کا حتمی فیصلہ چوہدری پرویز الہی ،سردار غلام عباس اور سردار ممتاز خان ٹمن کریں گے ۔رکن صوبا ئی اسمبلی سردار آ فتاب اکبر

تلہ گنگ (نما ئندہ بو ل تلہ گنگ) ضمنی الیکشن حلقہ این اے 65کے امیدوار کا حتمی فیصلہ سردار غلام عباس کی وطن واپسی کے بعد ہی کیا جا ئے گا ، قائد کی واپسی تک بیانات سے اجتناب کیا جا ئے مخالفین کو عبرت ناک شکست دیں گے ۔ان خیالا ت کا اظہار رکن صو با ئی اسمبلی سردار آ فتاب اکبر نے ویڈیو بیان میں کیا ۔انہو ں نے مزید کہا کہ ہمارے بزرگ اور قائد سردار غلام عباس کی وطن واپسی پر چوہدری پرویز الہی اور سردار ممتاز خان ٹمن کی مشاورت کے بعد ضمنی الیکشن این اے 65کے امیدوار کا نام سامنے لایا جا ئے گا ۔رکن صو با ئی اسمبلی سردار آ فتاب اکبر نے مزید کہا کہ سردار غلام عباس کی وطن واپسی تک بیان بازی سے پرہیز کریں ،ق لیگ اور تحریک انصاف کا اتحاد قائم ودائم ہے اور ہمارے مخالفین ہماری فکر نہ کریں ہم اپنا امیدوار نامزد کر لیں گے اور اس بار ضمنی الیکشن میں مخالفین کو تاریخی شکست دیں گے ۔