شجر کاری مہم میں ہر فرد بڑھ چڑھ کر حصہ لے تاکہ شہر کو سرسبز وشاداب بنا سکیں ۔شہریوں سے اپیل

شجر کاری مہم میں ہر فرد بڑھ چڑھ کر حصہ لے تاکہ شہر کو سرسبز وشاداب بنا سکیں ۔شہریوں سے اپیل

تلہ گنگ (نما ئندہ بول تلہ گنگ)جامعہ صدیقیہ تجوید القرآن للبنات تلہ گنگ حافظ صابر ایوب نقشبندی کی زیر صدارت 14اگست استحکام پاکستان ریلی اور شجر کاری مہم کے حوالے سے میٹنگ کا انعقاد کیا گیا ،جسمیں ملک عابد کوکب آفیسر محکمہ جنگلات، DDHO ڈاکٹر آفتاب حیات ،سہیل نور پراچہ ،قاضی حفیظ علی ڈھرنال ،ملک محمد اشرف ،محمد ناصر آفیسر ،این آ ر ایس پی ملک ناصر، تحصیل ویلفیئر کونسل تلہ گنگ کے نمائندوں، محمود احمد مورت،حاجی محمد نوید عطاری ، فیاض احمد گھاڑا،راجہ ندیم اختر ملکوال سمیت دیگر نمائندہ شخصیات نے شر کت کی ۔اسموقع پرجامعہ صدیقیہ تجوید القرآن للبنات میں چودہ ہزار پودے تقسیم کیے گئے اور چودہ اگست کو مزید 14ہزارپودے تقسیم کیے جائیں گے ۔شریک افراد نے تہہ کیا کہ تلہ گنگ ولاوہ کو سرسبز شاداب بنا کر دم لیں گے اور شہریوں سے اپیل کی گئی ہے کہ شجر کاری مہم میں بڑھ چڑھ کرحصہ لیں ۔