منڈیوں میں سیکیورٹی انتظامات فول پروف بنائے جا ئیں ،بیوپاریوں کی ڈی پی او چکوال سے اپیل ۔

منڈیوں میں سیکیورٹی انتظامات فول پروف بنائے جا ئیں ،بیوپاریوں کی ڈی پی او چکوال سے اپیل ۔

تلہ گنگ (نما ئندہ بول تلہ گنگ )عید الاضحی کی تیاریاں شروع ،منڈی مویشیاں اور بازار میں خریداروں کارش ،سیکیورٹی کے انتظامات پر بیوپاریوں کو تشویش ،متعلقہ حکام توجہ دیں۔عید قربان قر یب آ تے ہی قربانی کے جانوروں کی منڈیوں میں آ مد بڑھنا شروع ہو گئی ہے اور منڈیوں پر لانے والے بیو پاریوں نے بتایا ہے کہ منڈیوں میں ہمیں کو ئی سہولت نہیں دی جا رہی ہے ،نہ صفا ئی اور نہ ہی سایہ دار جگہ کا انتظام اور ہم کھلے آ سمان تلے گزارا کرنے پر مجبور ہیں ۔خریداروں کا کہنا تھا کہ منڈیوں میں جانوروں کی بد بو اور گوبر نے جینا محال کر رکھا ہے اور قریبی رہائشی علاقے کے افراد بھی سراپا احتجاج ہیں ،منڈیوں میں ناقص صفا ئی کی وجہ سے آ نے والے افراد کو مختلف بیماریاں لاحق ہونے کا خدشہ ہے ۔خریداروں کا کہنا تھا کہ منڈیوں میں قر بانی کیلئے آ نے والے جانوروں کی قیمتیں آ سمان کو چھو رہی ہیں ۔دوسری جانب بیوپاریوں کا کہنا ہے کہ اس دفعہ عید قربان پر جانوروں کی قیمتیں پہلے سے کم ہیں اور ہم اپنے بچوں کا پیٹ پالنے کیلئے پورا سال محنت کر تے ہیں تا کہ عید پر جانور فروخت کر کے سال میں گھر کاچولہہ جلا سکے۔ بیوپاریوں کا کہنا ہے کہ منڈیوں میں سیکیورٹی کا انتظامات بھی کو ئی خاطر خواہ نہیں ہیں، ہم پورا سال قربانی کے جانوروں کو پالتے ہیں اور یہاں فروخت کیلئے لایا جا تا ہے کئی بیوپاری یہاں سے جانوروں کوفروخت کر کے نکلے ہی ہیں توانکو جمع پونجھی سے محروم کر دیا گیا ۔بیوپاریوں نے ڈی پی او چکوال سے اپیل کی ہے کہ منڈی مویشاں کی سیکیورٹی انتظامات کو فول پروف بنایا جا ئے تا کہ ہماری جمع پونجھی محفوظ رہ سکے۔