جشن آزادی کی تیاریاں عروج پر،شہرکو دلہن کی طر ح سجا دیا گیا ۔چیئر مین رفیع اللہ دھولہ

جشن آزادی کی تیاریاں عروج پر،شہرکو دلہن کی طر ح سجا دیا گیا ۔چیئر مین رفیع اللہ دھولہ

تلہ گنگ ©(نما ئندہ بول تلہ گنگ) پورے ملک کی طرح تلہ گنگ شہر اور گردنواح میں جشن آزادی کی تیاریاں عروج پر پہنچ چکی ہیں-شہر کو دلہن کی طر ح سجا دیا گیا ہے -اسٹالز پر رش میں اضافہ ہو گیا ہے بچے اپنے والدین کے ہمراہ سبز ٹوپیاں،شر ٹس ، پاکستانی پرچم اور جھنڈیاں بڑی تعداد میں خرید رہے ہیں- میونسپل کمیٹی تلہ گنگ عمارتوں کو سجانے پر اول،دوم اور سوئم آنے والوں کو انعامات سے نوازتی ہے اس مقابلے کی وجہ سے تلہ گنگ چکوال روڈ ، تلہ گنگ میانوالی روڈ ،تلہ گنگ سرگودھا روڈاور تلہ گنگ راولپنڈی روڈ پر واقع پلازوں ، بنکوں ، سرکاری عمارات ،دکانوں اور ہوٹلوں کو رنگ برنگی جھنڈیوں ،پاکستانی سبز ہلالی پرچم اور برقی قہمقوں سے آراستہ کر دیا گیا ہے -جوکہ دلفریب نظارہ پیش کر رہے ہیں -تلہ گنگ شہر کے گردنواح کے مواضعات نکہ کہوٹ،ملکوال ، ٹہی، اکوال میں بھی جشن آادی کی تیاریاں ملی جوش جذبے سے جاری ہیں اور گھروں کو سجایا جا رہا ہے –