ورکرز یو نین انتخابات میں امیدواروں نے ووٹروں کی ہمدردیاں حاصل کرنے کیلئے داﺅ پیچ کھیلنے شروع کر دئیے۔

ورکرز یو نین انتخابات میں امیدواروں نے ووٹروں کی ہمدردیاں حاصل کرنے کیلئے داﺅ پیچ کھیلنے شروع کر دئیے۔

تلہ گنگ (نما ئندہ بول تلہ گنگ) پاکستان واپڈا ہائیڈروالیکٹرک ورکرز یو نین کے انتخابات ،الیکشن شیڈول جاری ہو تے ہی امیدواروں کی لائنیں لگ گئیں ۔ملک ساجد گروپ اور ضیاءشاہ گروپ کے امیدواران نے کاغذات نامزدگی کیلئے تیاریاں شروع کر دی ہیں بیس اگست کو کاغذات نامزدگی جمع کروائیں گے اور ستا ئیس اگست کو الیکشن کا میدان سجے گا ۔ملک ساجد گروپ کی جانب سے چیئر مین ملک عزیز حنیف اور جنرل سیکر ٹری حاجی کوثر اکوال جبکہ ضیاءشاہ گروپ سے چیئر مین ملک ریاض اکوال اور جنرل سیکر ٹری ملک زبیر نامزد کیے گئے ہیں ، سٹی ،بھگوال ،ٹمن ،دندہ شاہ بلاول ،رولر سب ڈویژن ،آر او اور ڈویژن آ فس میں تعینات ملازمین کو ووٹ کاسٹ کرنے کا حق حاصل ہوگا ،تقریبا پانچ سو کے لگ بھگ ووٹر اپنا ووٹ کاسٹ کریں گے ۔ دونوں گروپوں کے درمیان کانٹے دار مقابلہ ہے اورامیدوار ووٹروں کی ہمدریاں حاصل کرنے کیلئے داﺅ پیچ کھیلنے شروع کر دئیے ہیں اور دونوں گروپ ملازمین کے حقیقی ترجمانی کے دعوے کر رہے ہیں اور ستا ئیس اگست کو ہی بیلٹ باکس کھلنے کے بعد ہی پتہ چلے گا کہ کون جیت کا حقدار ٹھہرتا ہے ۔