میونسپل کمیٹی تلہ گنگ میں جشن آ زادی کی پر چم کشائی چیئر مین ،وائس چیئر مین اور ممبران کریں گے ۔منتظمین

میونسپل کمیٹی تلہ گنگ میں جشن آ زادی کی پر چم کشائی چیئر مین ،وائس چیئر مین اور ممبران کریں گے ۔منتظمین

تلہ گنگ (نما ئندہ بول تلہ گنگ ) میونسپل کمیٹی تلہ گنگ میں چودہ اگست کی تیاریاں زور وشور سے جاری ،جشن آ زادی کے موقع پر دو سو سے زائد پرندوں کو آ زاد کیا جا ئے گا،منتظمین ۔وائس چیئر مین زاہد محمود اعوان نے بتایا ہے کہ جشن آ زادی کی تقریبات میونسپل کمیٹی تلہ گنگ میں منعقد کی جائیں گی ۔بارہ اگست کو قر آ ن خوانی ہو گی اور چودہ اگست کو تقریب کا انعقاد کیا جا ئے گا اور پرچم کشائی چیئر مین ،وائس چیئر مین اور میونسپل کمیٹی کے تمام ارکان کریں گے ۔ تقریب میں بچے ملی نغمے پیش کریں گے اور تقاریری مقابلے بھی کروائے جائیں گے اور جتنے والے بچوں کو انعامات سے نوازا جائے گا ،علاقہ معززین پر جوش خطابات بھی کریں گے ۔وائس چیئر مین زاہد اعوان کا مزید کہنا تھا کہ جشن آ زادی کے موقع پر دو سو سے زائد پرندوں کو آ زاد کیا جا ئے گا ،سرکاری اور پر ائیویٹ بلڈنگوں کو چراغ کیا جا ئے گا ،شاندار بلڈنگ سجانے والوں کو انعام دئیے جا ئےں گے ۔ہسپتالوں میں مریضوں اور تھانہ سٹی میں حوالاتی ملزمان میں مٹھائی تقسیم کی جا ئےگی ۔وائس چیئر مین کا مزید کہنا تھا کہ چودہ اگست کو تلہ گنگ شہر کی تمام مساجد میں پاکستان کی سلامتی کیلئے خصوصی دعاﺅں کا اہتمام کیا جا ئے گا ۔ زاہد اعوان کا مزید کہنا تھا کہ جشن آ زادی ڈے پر کرکٹ ،کبڈی اور ہاکی کا میچ بھی کروائے جا ئے گا جیتنے والی ٹیموں کو انعامات دئیے جائیں گے اور رات کو میونسپل کمیٹی تلہ گنگ میں اسٹیج ڈرامہ بھی منعقد کروائیں گے جسمیں مقامی اداکار اپنے فن کا مظاہرہ کر کے چودہ اگست کی یادیں تاز کروائیں گے ۔