لاوہ پولیس کی کاروائیاں ،تین ملزمان سے دو پسٹل،ایک بندوق ،آ ٹھ میگزین اور دو سو گرام چر س بر آ مد ،مقامات درج۔

لاوہ پولیس کی کاروائیاں ،تین ملزمان سے دو پسٹل،ایک بندوق ،آ ٹھ میگزین اور دو سو گرام چر س بر آ مد ،مقامات درج۔

تلہ گنگ (نما ئندہ بول تلہ گنگ) تھا نہ لاوہ پولیس نے تین مختلف کاروائیوں میں دو تیس بور پسٹل ،ایک بندوق ،پانچ میگزین ،470روند اور دو سو گرام چر س بر آ مد ،مقدمات درج کر کے تفتیش شروع کر دی ۔تھا نہ لاوہ پولیس نے دوران ناکہ بندی دندہ شاہ بلال چیک پوسٹ پر چیکنگ کے دوران محمد یوسف ساکن کوہاٹ نامی شخص کی تلاشی لی تو اسکے قبضے سے دو تیس بور پسٹل ،470روند اور پانچ میگزین بر آ مد ہو ئیں جبکہ صلا ح دین ساکن رحمن آ باد ضلع کوہاٹ سے ایک بندوق اور تین خالی میگزین بر آ مد کر کے قبضے میں لے لیں ۔تیسری کاروائی میں ملزم احسن اشرف ساکن بھکر کی تلاشی کے دوران اسکے قبضے سے 2سو گرام چرس بر آ مد کر لی اور تین کاروائیوں میں الگ الگ مقدمات درج کر کے ملزمان سے تفتیش شروع کر دی ۔شاندار کاروائی پر اہل علاقہ نے لاوہ پولیس کو خراج تحسین پیش کیا ۔