ٹرک حادثہ ،چار افراد شدید زخمی ،زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ۔

ٹرک حادثہ ،چار افراد شدید زخمی ،زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ۔

تلہ گنگ (نما ئندہ بول تلہ گنگ) سرگودھا روڈ پر لوڈ ٹرک الٹ گیا ،چار افراد شدید زخمی ،زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ۔تلہ گنگ پیڑہ فتحال کے قریب کپاس سے بھرا ٹرک ٹائر پھٹنے کی وجہ سے درخت کیساتھ جا ٹکرایا جس کے نتیجے میں سجادحیدر ،کامران حیدر ،محمد زبیر اورنوید شدید زخمی ہو گئے ، مقامی پولیس نے موقع پر پہنچ کر زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا ۔معلوم ہوا ہے کہ ٹرک حادثہ تیز رفتاری کی وجہ سے پیش آ یا ہے ۔