پی پی تیئس میں چوہدری پرویز الہی اور سردار آ فتاب اکبر کی تاریخی فتح ہو گی ۔سید تقلید رضا شاہ

پی پی تیئس میں چوہدری پرویز الہی اور سردار آ فتاب اکبر کی تاریخی فتح ہو گی ۔سید تقلید رضا شاہ

تلہ گنگ (نما ئندہ بول تلہ گنگ ) سابق ایم پی اے سید تقلیدر ضا شاہ نے بتایا ہے کہ حلقہ پی پی تیئس کی عوام چوہدری پرویز الہی اور سردار آ فتاب اکبر کو ریکارڈ لیڈ سے فتح دلوائے گی ،حلقے میں ڈور ٹو ڈور الیکشن کمپین کے دوران عوام نے بھرپور محبت کا اظہار کیا ہے جسکا میں بیحد مشکور ہو ں ۔سید تقلیدر ضا شاہ نے کہا کہ پچیس جولائی کو ٹریکٹر اور بلے کی کامیابی کا سورج طلوع ہو گا اور مخالفین جتنا مرضی زور لگا لیں شکست انکا مقدر بن چکی ہے ،عوام کا جو ق در جوق ہمارے قافلے میں شامل ہونا اس بات کی دلیل ہے کہ عوام نے مخالفین کو مسترد کر دیا ہے اور کامیابی ہماری ہو گی ۔