میں نے آ ج تک اتنا ریکارڈ ترقیا تی کام نہیں دیکھے جتنے شہریار اعوان نے نو ماہ میں کروائے ہیں ۔چیئر مین غلام محمد

میں نے آ ج تک اتنا ریکارڈ ترقیا تی کام نہیں دیکھے جتنے شہریار اعوان نے نو ماہ میں کروائے ہیں ۔چیئر مین غلام محمد

تلہ گنگ (نما ئندہ بول تلہ گنگ) حلقہ پی پی چوبیس کے امیدوار شہریار اعوان سے عوام کی محبتیں گھر گھر گونجنے لگیں ،ہر بیٹھک ،ہوٹلز اور عوامی اجتماع میں شہریار اعوان کی ڈسکس عروج پر پہنچ گئی اور مخالفین بھی شہریار اعوان کے بلا تفریق ریکارڈ ترقیا تی کاموں کی تعریف کر نے پر مجبور ،پچیس جولائی کو شیر ہی شیر نکلے گا ۔چیئر مین غلام محمد ،سابق نا ظم قاضی یسین ڈھرنال ، کونسلر محمد نواز با ہی ،ملک نصیر کوٹشیرا ،ملک عاطف سلیمان ،قاسم اعوان ،فاروق اعوان لاوہ سمیت دیگر نے بیان میں کیا ۔چیئر مین غلام محمد نے کہا کہ شہریار اعوان نے نوماہ کے قلیل عرصہ میں وہ ترقیا تی کام کروائے جو میںنے آ ج تک نہیں دیکھے ،شہریار اعوان نے اپنی نما ئندگی صحیح معنوں میںادا کی اور انشا اللہ پچیس جولائی کو کامیابی شہریار اعوان کی ہی ہو گی ۔سابق ناظم قاضی یسین ڈھرنال نے کہا کہ شہریار اعوان نوجوان لیڈر ہے اور اسکے اندر حلقے کی محرومیوں کو ختم کرنے کا جذبہ ہے اور انشا اللہ وہ کامیاب ہو کر اپنی نما ئند گی کا حق ادا کریں گے ۔کونسلر محمد نواز با ہی نے کہا کہ شہریار اعوان نے نوماہ کے قلیل عرصہ میں 70سال کی تاریخ بدل ڈالی ہے اور لاوہ میں ریکارڈ ترقیا تی کام کروا کر لا وہ کی عوام کا حقیقی مسیحا ہو نے کا ثبوت دیدیاہے ۔محمد نواز باہی کا مزید کہنا تھا کہ بلا تفریق ترقیا تی شہریار اعوان نے ہی کیے ہیں ،لاوہ میں گھمبیر ڈیم، تحصیل کمپلیکس ،نادرا آ فس ،پنجاب بنک برانچ ،کروڑوں کی گلیاں ونالیاں اور کروڑوں روپے بجلی کی مد میں لاوہ کیلئے شہریار اعوان نے گرانٹیں دی ہیں جس پر لاوہ کی عوام انکا بیحد مشکور ہے اور انشا اللہ پچیس جولائی کو اپنا قرض ضرور چکے گی ۔ملک نصیر کو ٹشیر ا کا کہنا تھا کہ شہریار اعوان پی پی چوبیس کی عوام کی پکار بن چکے ہیں اور انشا اللہ پچیس جولائی کو شیر ہی دھاڑے گا ۔ملک عاطف سلیمان اور قاسم اعوان کا کہنا تھا کہ شہریار اعوان نے وہ ریکارڈ تر قیا تی کام کروائے ہیں جو آ ج تک کوئی نو ماہ کے قلیل عرصہ میں ریکارڈ ترقیا تی کام نہیں کروا سکا اور نہ ہی آ ئندہ کوئی کروا سکے گا ،پچیس جولائی کو ضمیرفروش کسی صورت نہیں جیت سکتے ہیں اور جیت ضمیر والوں کی ہی ہو گی ۔فاروق اعوان کا کہنا تھا کہ شہریار اعوان نے اپنی نما ئندگی ادا کرنے میں کو ئی کسر نہیں چھوڑی ہے ،بھرپور عوامی اجتماع ہی شہریار اعوان کی کامیابی کی ضمانت ہے اور انشا اللہ پچیس جولائی کو شیر ہی شیر نکلے گا اور کامیابی ہماری مقدر بنے گی ۔