شہریار اعوان عوامی طاقت کے بل بوتے پر الیکشن لڑ رہے ہیں مخالفین بیساکھیوں کے زور پر چل رہے ہیں ۔چیئر مین میاں نذیر عالم

شہریار اعوان عوامی طاقت کے بل بوتے پر الیکشن لڑ رہے ہیں مخالفین بیساکھیوں کے زور پر چل رہے ہیں ۔چیئر مین میاں نذیر عالم

تلہ گنگ (نما ئندہ بول تلہ گنگ ) شہریار اعوان عوامی لیڈر ہیں ،نوماہ میں تاریخی ترقیا تی کام کروا کر حلقہ کو پسماندگی سے نکا لا ،خدمت کر نے والے کو عوام ووٹ دے گی ،پچیس جولائی کو شیر ہی دھاڑے گا ،شکست اور رسوائی مخالفین کا مقدر بن چکی ہے۔ان خیالا ت کا اظہار چیئر مین الفت پیٹرہ فتحال ،چیئر مین میاں نذیر عالم ،سابق نا ظم لعل خان لاوہ ،سابق نا ظم نواب ٹمن ،وائس چیئر مین جاوید لاوہ ،وائس چیئر مین وحید ظفر ،وائس چیئر مین آ صف نواز لاوہ نے بیان میں کیا ۔ چیئر مین الفت پیڑہ فتحال کا کہنا ہے کہ شہریار اعوان نے نو ماہ میں ریکارڈبلا تفریق ترقیا تی کام کروا کر 70سال کی تاریخ بدل ڈالی ہے اور آ ج پی پی چوبیس کا شمار پنچاب کے ماڈل حلقوں میںہو تا ہے ۔چیئر مین میاں نذیر عالم کا کہنا تھا کہ شہریار اعوان ہی لاوہ کا حقیقی مسیحا نکلا ہے اس سے قبل تو تمام نما ئندوں نے لاوہ کیساتھ سوتیلی ماں جیسا سلوک رکھا اور ہمیں محرومیوں کے سوا کچھ نہیں دیا اور ق لیگ نے نو سال کے دور اقتدار میں ہمیں ڈیڑھ کروڑ کی بجلی دی ۔سابق ناظم لعل خان لاوہ نے کہا کہ شہریار اعوان پی پی چوبیس کی عوام کی حقیقی پکار بن چکا ہے اور نوجوان نے نوماہ کے اقتدار میں وہ کام کروائے ہیں جو میں نے اپنے سیاسی سفر میں آ ج نہیں دیکھا اور پچیس جولائی کو شیر ہی شیر نکلے گا ۔سابق نا ظم نواب ٹمن نے کہا کہ تنقید کرنے والے پہلے اپنے گریبانوں میں جھانکھیں انہو ں نے نو سال کے اقتدار میں کون سی دودھ کی نہریں لگا ئی ہیں اور شہریار اعوان کے نو ماہ کے ترقیا تی کا موں کا موازنہ کریں ۔ وائس چیئر مین جاوید لاوہ نے کہا کہ لاوہ کو ق لیگ نے دیا گیا ہے جو آ ج بار بار کہتے ہیں کہ ہم نے کا م کروائے ،لاوہ کو شہریار اعوان کے خاندان نے تحصیل کا نوٹیفکیشن دیا ،شہریار اعوان نے گھمبیر ڈیم ،تحصیل کمپلیکس ،نادرا آ فس ،پنجاب بنک برانچ ،کارپٹ روڈ ،گلیاں ونالیاں اور بجلی کی مد میں کروڑوں روپے دئیے جو آ ج تقریبا منصوبے پایہ تکمیل تک پہنچ سکے اور پچیس جولائی شیر ہی شیر کر دیں گے ۔وائس چیئر مین وحیدظفر نے کہا کہ شہریار اعوان ضلع چکوال کے واحد لیڈر ہیں جنہو ں نے ریکارڈ ترقیا تی کام دھڑوں کی بنیاد پر نہیں عوامی مشکلا ت کو مدنظر رکھتے ہوئے کروائے ہیں اور آ ج حلقہ پی پی چو بیس کی عوام شہریار اعوان کے ترقیا تی کاموں سے بخوابی آ گاہ ہے اور پچیس جولائی شیر کی کامیابی کا سورج طلوع ہو گا ۔وائس چیئر مین آ صف نواز نے کہا کہ پی پی چوبیس کی تمام یو نین کونسلوں میں بلا تفریق کام کروانا کا اعزاز بھی شہریار اعوان کو ہی حاصل ہے ،ستر سال کی ریت کو توڑ نے والا شہریار اعوان عوامی مقبولیت کا بے تاج بادشاہ بن گیا اور پچیس جولائی کو شیر کی دھاڑ مخالفین کے خوابوں کا چکنا چور کر دے گی ۔