نقطعہ نظر۔۔۔تحریر : شفاعت ملک

نقطعہ نظر۔۔۔تحریر : شفاعت ملک

سیاست میں جو کھیل تماشہ اس بار دیکھنے میں آرہا ہے کبھی پہلے ایسا نہیں ہوا۔ بد قسمتی سے ہر آنیوالا انتخابات الیکٹیبلز کی اہمیت میں اضافہ کرتا جا رہاہے۔ اور جب تک سیاسی جماعتیں ان کے ہاتھو ں میں کھیلتی رہیں گی کسی بھی تبدیلی کا کوئی امکان نہیں ہے۔ سیاسی جماعتیں حکومت میں آنے کے لئے کسی بھی حد تک چلی جاتی ہیں۔ ن لیگ ہو،پی ٹی آئی ہو یا پھر ق لیگ، یہ تین بڑی جماعتیں ہی ہیں ہمارے ضلع میں اور ان سب کا ماضی اور حال سب کے سامنے ہے۔کوئی نظریہ نہیں بس اقتدار کے لئے سب جائز ہے۔ ذوالفقار دلہہ صاحب کو اچانک مسلم لیگ ن میں خرابی نظر آگئی اور وہ انصافی ہو گئے۔ سردار ممتاز خان ٹمن صاحب کو بھی کچھ ایسا ہی احسا س ہوا اور وہ پرویز الہی صاحب کو پیارے ہو گئے۔ سردار عباس صاحب ن لیگ کے بیانیے سے اس قدر ناراض ہوئے کہ تحریک انصاف میں جا ملے یہ الگ بات ہے کہ ان کو ن لیگ کا ٹکٹ نہ ملنے کا بھی خدشہ تھا۔عدالتی فیصلے کے بعد ممکن ہے سردار صاحب تحریک انصاف کے ساتھ ہی جڑے رہیں حلانکہ ان کے روائتی حریف اس وقت ان کے حلقہ سے قومی اسمبلی کے لئے امیدوار ہیں۔ لگتا یہ ہے سردار صاحب اور دلہہ صاحب ایک ہی اسٹیج پر نظر آنے والے ہیں۔ خیر ان سیاسی ز عماءکے لئے سب جائز ہے۔ عوام ان کی خاطر ایک دوسر ے سے لڑ تے رہے ہیں اور شاید لڑتے رہیں گے۔ اب انتخابی جلسوں میں خوب زوروں سے نظریات اور منشوروں کی بات کی جائے گی۔ عوام کو ایک بار پھر خوابوں کی سیر کرائی جائے گی۔ ایک دوسرے کو آڑے ہاتھوں لیا جائے گا۔ مگر انتخابات کے بعد بالکل ویسا ہی ہو گا جیسا پہلے ہوتا آیا ہے۔ کچھ نیا نہیں ہونے والا۔ وہ ہی پرانے چہرے، وہ ہی وعدے اور وہ ہی ان وعدوں پر یقین کرنے والے۔ میں کئی دفعہ تحریر کر چکا ہوں کہ ہمارے ہاںوہ ہی 15 ,20چہرے ہیں جو جماعتیں بدل بدل کرہمارے پاس ہر دفعہ ووٹ مانگنے آتے ہیں۔ اور ہمار ی یاداشت اتنی خراب ہے کہ ہم سب کچھ بھول کر ان صاحب پر پھر سے یقین کر لیتے ہیں اور سمجھتے ہیں کہ ایک دن کوئی آئے گا اور ہمارے سارے مسئلے حل کر دے گا تو جناب خاطر جمع رکھیں ایسا نہیں ہو نے والا۔ جب تک ہم خود کچھ کاوش نہیں کریں گے کوئی ہمارے حالات بدلنے نہیں آنے والا۔ خیریہ تو وہ باتیں ہیں جو میں ایک عرصے سے کیا جارہا ہوں مگر بہر حال فیصلہ آپ کا ہے، شہر آپ کا ہے اور ملک آپ کا ہے۔ اب اتنا تو آسانی سے کیا جا سکتا ہے کہ ووٹ دیتے وقت اچھے کا انتخاب ضرور کیجئے گا۔ ویسے بھی ہمارے ہا ں جماعتوں کے منشور وغیرہ کی تو کوئی کہانی ہے نہیں اور نہ نظریات ہیں۔ اﷲ تعالی ہم سب کے لئے آسانیاں پیدا کریں اور ہم سب کے حامی وناصر ہوں۔آمین