اکلوتا شہریار اعوان اور مقابلے میں تمام قوتیں یکجا ہیں ،انشا اللہ کامیابی عوامی طاقت کی ہو گی ۔الفت حسین پیڑہ فتحال

اکلوتا شہریار اعوان اور مقابلے میں تمام قوتیں یکجا ہیں ،انشا اللہ کامیابی عوامی طاقت کی ہو گی ۔الفت حسین پیڑہ فتحال

تلہ گنگ (نما ئندہ بول تلہ گنگ ) سردار فیض ٹمن اور شہریار اعوان کی دھواں دھار الیکشن کمپین جاری ،مخالفین کو دن بدن مشکلا ت کا سامنا ،پچیس جولائی کو شیر دھاڑیں مارے گا ،مقررین کا خطاب ۔سردار فیض ٹمن اور شہریار اعوان کا کئی کئی کلومیٹر کی لمبی ریلیوں کیساتھ استقبال پھولوں کی پتیاں نچھاور کی جا رہی ہیں ۔امیدوار قومی اسمبلی سردار فیض ٹمن نے خطابات کے دوران کہا کہ ہمارے مخالف وہ امیدوار ہیں جن کا اس حلقے سے دور دور تک تعلق بھی نہیں ہے اور انکی روایات اور ہماری روایات میں زمین آ سمان کا فرق ہے ۔ ہمارے مخالف امیدوار پچھلے پانچ سال کی ن لیگ کی کارکر دگی پر ووٹ کیش کروانے کی کوشش میں ہیں اور جھنڈا تحریک انصاف کا اٹھا رکھا ہے اور نشان ٹریکٹر لے کر گھوم رہے ہیں ،میری سمجھ سے تو بالاتر ہے لیکن حلقے کی عوام تمام امیدواروں کے بارے اچھی طرح جانتی ہے کہ کون کیا ہے اور اسکی حلقے میں کیا پہچان ہے اور کون عوام کے دکھ درد میں شریک ہو تا ،جلسوں میں عوامی جذبہ ہی پچیس جولائی کی کامیابی کی نوید سنا رہا ہے اور مخالف امیدواروں کا ڈٹ کر مقابلہ کر رہے ہیں ۔امیدوار صو با ئی اسمبلی شہریار اعوان نے خیالا ت کے دوران کہا کہ ہم حلقے کے خادم ہیں اور ہمارے مخالف امیدوار اتنا مقبول ہوتا تو وہ اپنے حلقے سے الیکشن لڑتا ،میں اس حلقے کا بیٹا ،مان اور فخر ہو ں پچیس جولائی کو پی پی چوبیس کی عوام بھاری اکثریت سے کامیابی دلوائے گی ۔شہریا ر اعوان کا کہنا تھا کہ آ پ کے ووٹوں سے منتخب ہو کر نوماہ اسمبلی میں گیا میری کارکر دگی اور مخالفین کی کارکردگی کا موازنہ کرلیں پچیس جولائی کو فیصلہ خودبخود ہو جائے گا ۔عوام کی محبتیں ہی ہماری کامیابی کی ضمانتیں دے رہی ہےں اور پچیس جولائی کو کامیابی ہماری ہی ہو گی ۔چیئر مین الفت پیڑہ فتحال کا کہنا تھا کہ شہریار اعوان پی پی چوبیس کا مسیحا ہے اور ہمیشہ جو بات بولی وہ کر کے دیکھائی ،ہماری مخالف امیدوار نے ہمیشہ الیکشن میں بیساکھیوں کا سہارا لیا اور اس بار بھی شیر کے مقابلے میں تمام قوتیں یکجا ہو گئی ہیں لیکن جیت انشا اللہ حق وسچ کی ہو گی ۔فاروق اعوان لاوہ کا کہنا تھا کہ سردار فیض ٹمن اور شہریار اعوان کیساتھ عوام کی محبتیں ہیں انشا اللہ پچیس جولائی کو کامیابی انکا مقدر بنے گی ،مخالفین اپنی کارکر دگی تو بتا نہیں سکتے وہ منفی بیان بازی کا سہارا لے رہے ہیں لیکن عوام انکے جھانسے میں نہیں آ نے والی ہے ۔وائس چیئر مین آ صف نواز لاوہ کا کہنا تھا کہ لاوہ کو شہریار اعوان کے علاوہ سب نمائندوں نے سوتیلی ماں جیسا سلوک کیا اور شہریار اعوان نے لاوہ کی محرومیوں کا ازالہ کرنے میں کو ئی کسر نہیں چھو ڑی ،مخالفین کو لاوہ کی عوام عبرت ناک شکست دے گی ۔