پرویز الہی حساب دیں ،2013کے الیکشن کے بعد حلقہ این اے65کو کتنا وقت دیا،فصلی بٹیروں کو عوام پہچان چکی۔ملک عاطف سلیمان

پرویز الہی حساب دیں ،2013کے الیکشن کے بعد حلقہ این اے65کو کتنا وقت دیا،فصلی بٹیروں کو عوام پہچان چکی۔ملک عاطف سلیمان

تلہ گنگ (نما ئندہ بول تلہ گنگ ) چیئر مین ملک الفت پیڑہ فتحال ،ملک عاطف سلیمان ،ملک قاسم اعوان ،ملک نصیر کوٹشیرا ،ملک فارو ق معمور اور سردار شہزاد ٹمن نے مشتر کہ بیان میں کہا کہ این اے 65ہمارا گھر،باہر سے آنے والوں کو عوام مسترد کریں گے۔پانچ سال تک حلقہ میں نہ آنیوالے چوہدری کس منہ سے تلہ گنگ سے الیکشن لڑ رہے ہیں،عوام انہیں مسترد کرے گی۔تلہ گنگ شہیدوں ،غازیوں کی سرزمین ہے،اپنی مٹی سے وفا کریں گے اور کسی گجراتی کو ووٹ نہیں دیں گے۔ق لیگ کا وجود ہی ختم ہو چکا،سائیکل پنکچر ہوئی تو ٹریکٹر لے لیا وہ بھی نالہ انکڑ عبور نہیں کر سکتا۔پرویز الہی حساب دیں ،2013کے الیکشن کے بعد حلقہ این اے65کو کتنا وقت دیا،فصلی بٹیروں کو عوام پہچان چکی۔باغیرت تلہ گنگ کی عوام کسی گجراتی کو مسلط نہیں ہونے دیں گے،پرویز الہی 2008اور2013کے نتائج یاد کریں۔لال مسجد کے قاتل کبھی کامیاب نہیں ہو سکتے،رسوائی ان کا مقدر بن چکی۔عوام باشعور ہو چکی،اب ووٹر نوٹوں کی چمک پر نہیں آئے گا،ٹریکٹر کا حال سائیکل سے بھی برا ہو گا۔تلہ گنگ کی عوا م کے ضمیرنہیں خریدے جا سکتے،پرویز الہیٰ کو عمران خان نے ڈاکو کہا اب الیکشن میں حمایت کردی۔