عمران خان کی کامیابی سے ہی پا کستان میں حقیقی تبدیلی آ سکتی ہے ۔سر دار آ فتاب اکبر

عمران خان کی کامیابی سے ہی پا کستان میں حقیقی تبدیلی آ سکتی ہے ۔سر دار آ فتاب اکبر

تلہ گنگ (نما ئندہ بول تلہ گنگ) مسلم لیگ ق کا شاندارالیکشن آ فس کا افتتاح ،سینکڑوں افراد کی شرکت ،میزبانی امیدوار پی پی چوبیس حافظ عماریاسر نے کی ۔تقریب میں امیدوار پی پی تیئس سر دار آ فتاب اکبر ،ملک اسد کو ٹگلہ ،اسد ڈھیر مونڈ ،پیر نثار قاسم شاہ ،فوزیہ بہرام ،سید تقلیدر ضا شاہ سمیت دیگر نمائندہ شخصیات نے شر کت کی ۔امیدوار پی پی چوبیس حافظ عماریاسر نے کہا کہ پچیس جولائی کو حلقے کی عوام حق کو فتح دلوائے گی اور عوام کی محرومیوں کا ازالہ نہ کرنے والا کا آ خر ی دن ہو گا ،تلہ گنگ کی عوام کیساتھ ہمیشہ سوتیلی ماں جیسا سلوک کیا گیا ہے لیکن اب انشا اللہ ایسا نہیں ہو گا اور عوام کی نمائندگی ادا کرنے میں کو ئی کسر نہیں چھوڑیں گے ۔امیدوار پی پی تیئس سردار آ فتاب اکبر نے کہا کہ حلقے کی عوام نے اب فیصلہ کر لیا ہے کہ عمران خان ہی پاکستان میں ترقی لا سکتا ہے اس سے قبل حکمرانوں نے تو کرپشن کے تمام ریکارڈ توڑ ڈالے ہیں اور اب انشا اللہ ضلع چکوال میں بلا اور ٹریکٹر ہی کامیاب ہو گا اسکے علاوہ دیگر مقررین نے بھی بھرپور خطاب کیے اور میاں برادران کو آ ڑے ہاتھوں لیا اور عمران خان کے ملی نغمے گونجتے رہے اور عمران خان کے کھلاڑیوں نے بھرپور شرکت کر کے افتتاحی تقریب کو چار چاند لگا دئیے ،اختتام پر میزبان حافظ عماریاسر نے تمام معزز مہمانوں کا شکریہ ادا کیا۔