ضلع چکوال میں ن لیگ کا شیر ہی دھاڑے گا ،مخالفین پچیس جولائی کا انتظار کریں ۔کرنل (ر) مشتاق احمد اور فلک شیر اعوان

ضلع چکوال میں ن لیگ کا شیر ہی دھاڑے گا ،مخالفین پچیس جولائی کا انتظار کریں ۔کرنل (ر) مشتاق احمد اور فلک شیر اعوان

تلہ گنگ (نما ئندہ بول تلہ گنگ ) ڈیرہ سلطان پر مسلم لیگیوں کا اکٹھ ،امیدواران سمیت ہزاروں افراد کی شر کت ۔سابق صوبا ئی وزیر ملک سیلم اقبال نے اجتماع سے خطاب کر تے ہو ئے کہا کہ مسلم لیگ ن کو چھوڑنے والے آ ج کس منہ سے ن لیگ کے ترقیا تی منصوبے کا کریڈٹ لے کر ن لیگ کے ہی مخالف ووٹ ما نگ رہے ہیں، یہ فنڈز مسلم لیگ ن کے تھے اور ترقیا تی کاموں کا کریڈٹ ن لیگ کو ہی جا ئے گا اور ہمیں بھی آ فریں آ ئیں لیکن ہم نے ٹھکرا دی،ہم قائد میاں نواز شریف سے ساتھ وفا نبھائیں گے ۔سلیم اقبال نے کہا کہ 2018میں میاں محمد نواز شریف کے نامزد امیدوار ہی کامیاب ہو ں گے اور حلقہ این اے 65،پی پی چوبیس اور پی پی تیئس میں جو ریکارڈ ترقیا تی کام ہو ئے ہیں اس کا سارا کریڈٹ ن لیگ کے امیدواروں کو ہی جا ئے گا ۔امیدوار قومی اسمبلی سر دار فیض ٹمن نے کہا کہ تلہ گنگ شہر نے آ ج مخالفین کو آ ئینہ دیکھا دیا ہے اور پچیس جولائی کو شیر ہی شیر نکلے گا ،مخالفین اوچھکے ہتھکنڈوں پر اتار آ ئے ہیں لیکن ہم گھبرانے والوں میں سے نہیں ہیں اگر کسی نے زیادتیوں کی حد کراس کی تو ہم سے بھی اچھے کی توقع نہ رکھے اور ہم حلقے کا تحفظ کر نا جانتے ہیں ۔سردار فیض ٹمن کا کہنا تھا کہ قائد میاں نواز شریف پر مشکل وقت ہے اب ہم سب کو ملکر مشکل گھڑی میں ساتھ دینا ہو گا اور مجھے یقین ہے کہ پچیس جولائی کو ہر بیلٹ باکس میں شیر ہی شیر نکلے گا ۔امیدوار صو با ئی اسمبلی شہریار اعوان نے خطاب کرتے ہو ئے کہا کہ ہماری جیت انشا اللہ یقینی ہے اور ہمارا مقابلہ کرنے کیلئے تمام قوتیں اکٹھی ہو گئیں ہیں ،حلقے کی غیور عوام انکو پچیس جولائی کو عبرت ناک شکست دے گی ۔شہریار اعوان کا کہنا تھا کہ مقبولیت کے دعوے کرنے والی پارٹیز اپنے اپنے امیدوار کیوں نہیں لا ئی اگر مقبولیت پر اتنا ہی یقین ہوتا تو آ ج اپنے امیدوارن لیگ کے مقابلے میںمیدان میں اتارتی ،انشا اللہ پچیس جولائی کو حلقے کی غیور عوام اس مصنوعی اتحاد کے امیدواروں کو عبرت ناک شکست دے گی اور کامیابی ہمارا مقدر بنے گی ،حلقہ پی پی چوبیس میں نو ماہ کے قلیل عرصہ میں ریکارڈ ترقیا تی کام کروائے ہیں اور انشا اللہ دوبار موقع ملا تو حلقے کو مسائل سے پاک کر دوں گا ۔امیدوار صوبا ئی کرنل (ر) مشتاق احمد اور خادم تلہ گنگ فلک شیر اعوان نے کہا کہ حلقہ این اے 65ن لیگ کا گڑھ ہے اور انشا اللہ پچیس جولائی کو عوام ثابت کرے گی کہ ہم میاں نواز شریف کے سپاہی ہیں ۔ملک عاطف سلیمان اور حافظ سلیمان نے کہا کہ ق لیگ لال مسجد کے معصوم بچے اور بچیوں کی قاتل ہے اور عوام پچیس جولائی کو ضرور اسکا حساب چکائے گی ،پا کستان میں دہشت گردی ،لاقانونیت ،بے روزگاری ،لوڈشیڈ نگ سمیت دیگر تحفے ق لیگ کی جانب سے پا کستانی قوم کو ملے تھے لیکن میاں محمد نواز شریف نے پا نچ سال میں تمام مسائل کا خاتمہ کیا اور آ ج پا کستان میں امن کا راج ہے ۔