لاوہ اعوان برادری کا کھڑاک ،یکجہتی کی مثال قائم کر دی اعوان برادری کو زبردست خراج تحسین ۔

لاوہ اعوان برادری کا کھڑاک ،یکجہتی کی مثال قائم کر دی اعوان برادری کو زبردست خراج تحسین ۔

تلہ گنگ (امتیاز لاوہ سے ) لاوہ اعوان برادری کا کھڑاک ،یکجہتی کی مثال قائم کر دی مقررین کا اعوان برادری کو زبردست خراج تحسین ۔سردار فیض ٹمن اور شہریار اعوان کا اعوان برادری کی جانب سے شاندار استقبال کیا گیا اورجلوس کی شکل میں پنڈال لایا گیا اور ڈھول کی تھاپ پررقص ،لاوہ نعروں سے گونج اٹھا ۔سرد ار فیض ٹمن نے خطاب کے دوران کہا کہ مجھے خوشی ہو ئی ہے کہ اعوانوں نے یکجہتی کی مثال قائم کر دی ہے اور معلوم ہوا ہے کہ مخالفین میرے ووٹروں اور سپوٹروں کو دھمکیاں دے رہے ہیں میں انکو واضح کرنا چاہتا ہو ں کہ مقابلہ کریں بوکھلاہٹ کا شکار نہ ہو ں حلقے کا تحفظ کر نا میں جانتا ہو ں مخالفین ہمارے کاموں سے اچھی طرح واقف ہیں ۔پچیس جولائی کا رزلٹ آ ج لاوہ کی عوام نے ہمیں دےدیا ہے اور انشا اللہ کامیابی ن لیگ کے شیروں کی ہی ہو گی ۔شہریار اعوان نے کہا کہ اعوانوں نے شاندار استقبال کر کے ہی ہماری جیت کی نوید سنا دی ہے اور پنڈال میں موجود ہزاروں افراد کے چہرے ہمیں بتا رہے ہیں کہ پچیس جولائی کو یہاں سے شیر ہی دھاڑے گا اور مخالفین کو عبرت ناک شکست سے دوچار ہو نا پڑ ے گا ،لاوہ میں ریکارڈ ترقیاتی کاموں کروائے ہیں اور تحصیل کمپلیکس وہ تعمیر کروایا گیا جو پورے پنچاب میں ایسا کہیں بھی کمپلیکس تعمیر نہیں ہو ا،نادرا دفتر ،کارپٹ روڈ ،گلیاں ونالیاں ،سکولز اور بجلی کی مد میں کروڑ روپے دئیے جوعلاقے لاوہ سے پچیس کلو میٹر دور ہیں آ ج وہاں بھی بجلی کے پول لگ رہے ہیں اور ہمارے خاندان سے جو کچھ ہو سکا ہم نے لاوہ کیلئے ترجیح بنیادوں پر کیا اور آ ج مخالفین کے پاس منفی اور جھوٹے اعلانات کرنے کے علاوہ کچھ بھی نہیں ہے انشا اللہ پچیس جولائی کو کامیابی آ پ کی ہی ہو گی ۔ملک لعل خان نے خطاب کے دوران کہا کہ لاوہ جو بھی ترقی ہو ئی مسلم لیگ ن نے کی ہے ،لاوہ تحصیل کا نوٹیفکیشن بھی مسلم لیگ ن کی قیادت نے کیا اور آ ج مخالفین بھڑکیں مار رہے ہیں کہ لاوہ میں ترقی نہیں ہو ئی کیو نکہ انکا ضمیر آ ج مردہ ہو چکا ہے ،لاوہ میںشہریار اعوان نے نو ماہ میں وہ ترقی کام کروائے ہیں جو پا کستان کی تاریخ میں آ ج نہیں ہو سکے اور پچیس جولائی کو کامیابی ہمارا مقدر بنے گی ۔چیئر مین رانا عظمت حیات ٹمن ،وائس چیئر مین جاوید ملک ،کونسلر چوہدری اسلم ،فاروق اعوان اور قاری سلمان نے خطاب کے دوران کہا کہ آ ج ق لیگ والے لاوہ کو سوئی گیس کے دینے کے اعلانات کر رہے ہیں جنہو ں نے اپنے نو سالہ اقتدار میں لاوہ کو ڈیڑھ کروڑ کی بجلی کے علاوہ کچھ بھی نہیں دیا ،شہریار اعوان نے نو ماہ کے اقتدار میں کارپٹ روڈ ،گلیاں ونالیاں ،سکولز ،تحصیل کمپلیکس ،نادرا کا قیام ،پنچاب بنک اور کروڑوں روپے کی بجلی دی ،لاوہ کو گیس ملی تو وہ سردار فیض ٹمن ہی دے گا اور لاوہ کی مزید ترقی ہو ئی تو شہریار اعوان ہی کرے گا اسکے علاوہ لاوہ کی عوام جھوٹے اور مداریوں کی مداری سے بخوابی آ گا ہ ہے اور لاوہ کی عوام تاریخی فتح دلوائے گی ۔چیئر مین میاں نذیر عالم نے بھی شہریار اعوان کے ترقیا تی کاموں پر روشنی ڈالی اور خوب سراہا، لاوہ کی عوام پچیس جولائی کو تاریخی کامیابی سے ہمکنار کروائے گی ۔