پی پی چوبیس میں شہریار اعوان کے ترقیا تی کام چیخ چیخ صدائیں لگا رہے ہیں ۔ سروے رپورٹ

پی پی چوبیس میں شہریار اعوان کے ترقیا تی کام چیخ چیخ صدائیں لگا رہے ہیں ۔ سروے رپورٹ

تلہ گنگ (نما ئندہ بول تلہ گنگ)حلقہ پی پی چوبیس میں شہریار اعوان کی خدمات چیخ چیخ کر پکار رہی ہیں ،عوام کا پر تپاک استقبال ہی شہریار اعوان کی مقبولیت کے جھنڈے گاڑ رہا ہے ،سروے رپورٹ ۔ضمنی الیکشن میں کامیاب ہونے والے شہر یار اعوان نے نو ماہ میں عوامی ترجمانی کا حق ادا کر کے مخالفین کے بھی ہوش اڑا دئیے اور حلقہ پی پی چوبیس کے ہر یو نین کونسل میں کروڑوں روپے کے بجلی ،روڈز ،گلیاں ونالیاں ،سکولز ودیگر منصوبوں منظور کروا کر عوامی نمائندہ ہونے کا ثبوت دیدیا اور آ ج کونے کونے میں شہریار اعوان کا نام گونج رہا ہے ۔حلقہ پی پی چوبیس میں قلیل عرصہ میںریکارڈ ترقیا تی کام کروا کر شہریار اعوان کی مقبولیت آ سما ن کی بلندیوں کو چھونے لگی ہے اور مخالفین انکے نو ماہ کی کارکر دگی سے خائف نظر آ رہے ہیں اور آ ج انکا نام کونے کونے میں گونج رہا ہے ۔سروے رپورٹ میں مزید معلوم ہوا ہے کہ شہریار اعوان وہ واحد عوامی لیڈر ہیں جنہوں نے پچاس کروڑ سے زائد کی بجلی کی گرانٹ منظور کروائی اور پا کستان کی تاریخ میں آ ج تک کسی ایم این اے کو بھی اتنی گرانٹ یکمشت نہیں ملی جتنی شہریار اعوان نے منظور کروائی ،نوجوان شہریار اعوان نے پی پی چوبیس کی عوام کا مقدمہ لڑ کر اپنا حق ادا کر دیا ہے اور پی پی چوبیس کی عوام انکے ساتھ دلوں جان سے محبت کر تی ہے اور پچیس جولائی کو ریکارڈ کامیابی دلوا کر اپنا حق ادا کر دے گی۔