عوام موسمی اور مستقل سیاستدانوں کے چہرے پہچان چکی ہے ،ہماری قیمتی اثاثہ عوام ہی ہے ۔شہریار اعوان

عوام موسمی اور مستقل سیاستدانوں کے چہرے پہچان چکی ہے ،ہماری قیمتی اثاثہ عوام ہی ہے ۔شہریار اعوان

تلہ گنگ (نما ئندہ بول تلہ گنگ ) امیدوار قومی اسمبلی سر دار فیض ٹمن اور امیدوار صو با ئی اسمبلی شہریار اعوان کی دھواں دھار الیکشن مہم جاری ، عوام کی جانب سے بھرپور محبتیں نچھاور کی جا نے لگیں ۔بروز منگل کو سر دار فیض ٹمن اور شہریار اعوان کے صادق آ باد ،بھلومار ،جھاٹلہ ،چینجی ،لیٹی ،محمود والا ،موگلہ ،دھولر ،جبی سمیت دیگر دیہاتوں میں جلسے اور کارنر میٹنگز کا انعقاد کیا گیا جس میں عوام نے بھرپور جوش وجذبے کیساتھ انکااستقبال کیا اور نعروں کی صدائیں لگتی رہیں ۔تقریبات سے سردار فیض ٹمن نے خطاب کے دوران کہا کہ ہمارا مقابلہ بیرونی حملہ آ واروں سے ہے اور عوام کا جوش وجذبہ ہی بتا رہا ہے پچیس جولائی کو عوام حق وسچ کو فتح دلوائے گی ۔شہریار اعوان نے کہا کہ ہمارا مقابلہ ایسے امیدواروں سے ہے جو موسمی ہیں اور ہر بار الیکشن میں آکر عوام کو سبز باغ دیکھا کر چلتے بنتے ہیں لیکن یہ الیکشن انکا آ خری الیکشن ہو گا عوام انکے جھوٹے وعدوں اور نعروں سے تنگ آ چکی ہے انکو عبرت ناک شکست دے کر واپس گھونسلوں میں بھیج دے گی ۔شہریار اعوان کا کہنا تھا کہ میرا مقابلہ سیاسی لشکر سے ہے ایک طرف عوامی طاقت ہے دوسری طرف چمک دمک ہے لیکن مجھے یقین ہے کہ فتح عوامی طاقت اور ضمیر کی ہی ہو گی ۔میرا نو ماہ کا دور اقتدار اور مخالفین کی نو سا ل کی کارکر دگی کا جائز ہ لیں تو واضح ہو جا ئے گا کہ کون عوامی خدمت گار ہے میں نے ہمیشہ سچ کی سیاست کو ترجیح دی منافقت،مفاد پرستی اورجھوٹ والی سیاست کو مسترد کیا ۔عوامی نمائندہ ہو ں اور چوبیس گھنٹے ہی عوام سے رابطے میں رہتا ہوں اور ہمارے مخالفین وہ ہیں جن کو عوام صرف اور صرف الیکشن کے دنوں میں ہی دیکھتی ہے اور انشا اللہ حلقہ پی پی چوبیس کی عوام پچیس جولائی کو کامیابی دلوا کر دوبارہ خدمت کرنے کا موقع دے گی ۔