میںآ پ کا بیٹا ،آ پ کا مان اور آ پ کا فخر ہو ں ،پچیس جولائی کو انشا اللہ کامیابی ہمارا مقدر بنے گی ۔شہریار اعوان

میںآ پ کا بیٹا ،آ پ کا مان اور آ پ کا فخر ہو ں ،پچیس جولائی کو انشا اللہ کامیابی ہمارا مقدر بنے گی ۔شہریار اعوان

تلہ گنگ (نما ئندہ بول تلہ گنگ ) سرد ار فیض ٹمن اور شہریار اعوان کے کھڑاک پہ کھڑاک قافلے میں جوق در جوق شمولیت کا سلسلہ جاری ،مخالفین کو دن کے وقت تاروں کا نظارہ کروائیں گے،حامیوں کے دبنگ اعلانات۔ پچنند ،بلوال ،بڈھیال ،ڈھیرمونڈ ،لاوہ ایم سی ،دھولر ،کو ٹشمس ،مصریال ،بھگٹال سمیت دیگر دیہاتوں میں سر دار فیض ٹمن اور شہریار اعوان کے حق میں برادریوں کی برادریاں اور مختلف دھڑوں نے حمایت کا اعلان کر دیا،امیدواروں کی آ مد کے موقع پر پرتپاک استقبال کی تیاریاں کی جا رہی ہیں اور انکے حق میں نعروں کی صدائیں گو نج رہی ہیں ۔امیدوار قومی اسمبلی سر دار فیض ٹمن نے کہا کہ مخالفین کے پاس بات کرنے کیلئے ہے ہی کوئی نہیں بس ہوائی بیان بازی کر کے کام چلا رہے ہیں ہم نے ہمیشہ مثبت اور دلیل کیساتھ بات کی ہے ، میرے اور شہریار اعوان کے ترقیا تی کاموں کا موازنہ کرلیں آ پ پچیس جولائی کو خود ہی فیصلہ کر لیں گے کہ کون ووٹ کا حقدار ہے۔امیدوار صوبا ئی اسمبلی شہریار اعوان نے خطاب کے دوران کہا کہ پی پی چوبیس کی عوام کے ہم خادم ہیں اور عوام کا جوش و جذبہ ہی ہماری کامیابی کی ضمانت ہے ،جہاں بھی کارنر میٹنگز کرنے جاتے ہیں تو جلسے کی شکل اختیار کر جا تا ہے ،کھری اور سچی سیاست کا قائل ہو ں اور منافقت والی سیاست کو ہمیشہ مسترد کیا ہے ۔شہریار اعوان کا مزید کہنا تھا کہ پی پی چوبیس کی غیور عوام کا ضمیر جاگا ہوا ہے اور میرا مقابلہ سیاسی لشکر کیساتھ ہے لیکن عوام کی طاقت سے انشا اللہ ڈٹ کر مقابلہ کروں گا ،عوامی طاقت نے ہمیشہ ضمیر فروشوں کو مسترد کیاہے انشا اللہ پچیس جولائی کو بھی پی پی چوبیس کی غیور عوام ثابت کر ے گی کہ ہم خود فیصلہ کرنا جا نتے ہے اور انشا اللہ کامیابی کے بعد پی پی چوبیس کو بنیادی مسائل سے پاک کر دوں گا اور جو بھی وعدے پہلے کیے تھے انکی تکمیل کروائی ہے جو پی پی چوبیس کی عوام بخوابی آ گا ہ ہے ۔