شہریار اعوان کے طوفانی دورے ،بھلومار محمد حسین وی سی اور جبی شاہ دلاوہ وائس چیئر مین نور احمد اور بریگیڈئیر زمرد نے حمایت کا اعلان کر دیا ۔

شہریار اعوان کے طوفانی دورے ،بھلومار محمد حسین وی سی اور جبی شاہ دلاوہ وائس چیئر مین نور احمد اور بریگیڈئیر زمرد نے حمایت کا اعلان کر دیا ۔

تلہ گنگ (نما ئندہ بول تلہ گنگ ) حلقہ پی پی چوبیس کے امیدوار شہریار اعوان کے حلقے میں طوفانی دورے ،بھلومار(محمد حسین عرف وی سی) ،چینجی (ارشد کالونی)،ڈھیر مونڈ(ڈھوک بلاولی ) ،لاڑیاں(غلام حسن ،ڈھوک شبہاز خیل،ازمال،روشنال،بگدال،حاجی عبد الغفور) ،جبی شاہ دلاور(وائس چیئر مین نور احمد ،بریگیڈیئر زمرد ،کونسلر ولایت غلام ،صا حب شاہ ،بابا حاجی محمد نواز نقیبی) ،چکوالیاں (کونسلر نور الہی برادری )اورچنگا میں مختلف برادریوں نے حمایت کا اعلان کر دیا اور دعا خیر کیں ۔علاقوں میں پہنچتے ہی انکا پرتپاک استقبال کیا گیا اور انکے حق میں نعروں کی صدائیں ہو نے لگی ۔امیدوار شہریار اعوان نے خطابات کے دوران کہا کہ میرا الیکشن اس حلقے کے ہر فرد کا الیکشن اپنا ہے اور جہاں بھی گیا وہاں عوام کے پر تپاک استقبال نے ہی پچیس جولا ئی کی کامیابی کی نوید سنا دی ،حلقہ پی پی چوبیس میں ترقیاتی کاموں کا موازانہ کر لیں تو دل بولے گا کہ ووٹ کا اصل حقدار کون ہے ۔شہریار اعوان نے مزید کہا کہ میں نے ایک سال سے کم عرصہ کی ایم پی اے شپ میں وہ ترقیا تی کام کروائے ہیں جو یہ وزیر اعلی اور ڈپٹی وزیر اعظم رہ کر بھی نہیں کروا سکے ،حلقے کی غیور عوام پر مجھے بھرپور اعتماد ہے انشا اللہ پچیس جولائی کو بھرپور کامیابی سے ہمکنار کروائیں گے ۔پی پی چوبیس کی محرومیوں کیلئے میرے والد محتر م ملک مشتاق احمد اور چچا ملک ظہور انور مر حوم نے بھی اپنی تن من کی بازی لگائی ہے اور میرا مشن بھی پی پی چوبیس کو مسائل سے پا ک کر نا ہے انشا اللہ موقع ملا تو پی پی چوبیس کو پنجاب کا ماڈل حلقہ بنا ﺅں گا وہ کام ہو ں گے جو نہ کسی نے کیے ہو ں اور نہ ہی کو ئی کروا سکے گا ۔