شہریار اعوان تعلیم یافتہ ،نوجوان اور بے باک لیڈر یہ ہماری خوشی قسمتی ہے ۔چیئر مین الفت پیڑہ فتحال

شہریار اعوان تعلیم یافتہ ،نوجوان اور بے باک لیڈر یہ ہماری خوشی قسمتی ہے ۔چیئر مین الفت پیڑہ فتحال

تلہ گنگ (نما ئندہ بول تلہ گنگ) سرد ار فیض ٹمن اور شہریار اعوان کی الیکشن مہم زور وشور سے جاری ،مختلف یو نین کونسل کی نما ئندہ برادریوں نے حمایت کا اعلا ن کر دیا ،دونوں امیدواران انشا اللہ کامیاب ہو ں گے ،مقر رین کا خطاب۔حلقہ این اے 65سر دار فیض ٹمن اور حلقہ پی پی 24شہریار اعوان کی حلقے میں الیکشن مہم جاری ،مختلف یو نین کونسل میں متعدد برادریوں نے انکی حمایت کا اعلان کر دیا اور معززین نے خطاب کے دوران کہا کہ سر دار فیض ٹمن دو دفعہ حلقے میں منتخب ہو ئے انہو ں نے بجلی ،گیس سمیت دیگر اہم منصوبے دئیے اور محرومیوں کو کم کرنے میں تن من دھن کی بازی لگائی ۔امیدوار شہریار اعوان نے ضمنی الیکشن میں کامیاب ہو کر ایک سال میں ریکارڈ ترقیاتی کام کروائے جو آ ج بھی حلقے کی عوام کے کانوں میں گونج رہے ہیں ،بجلی کی مدد میں پچاس کروڑ کے فنڈز حلقہ پی پی چوبیس میں صرف کیے گئے ہیں ایسے علاقوں کو بھی بجلی کی سہولت فراہم کی گئی جو بجلی کی سہولت کا سوچ بھی نہیں سکتے تھے ۔مقررین کا مزید کہنا تھا کہ سر دار فیض ٹمن اور شہریار اعوان کا مقابلہ کرنے کیلئے ناراض ن لیگی سابق ایم این اے ،دو ایم پی اے ،تحریک انصاف ،ق لیگ کر رہی ہے انشا اللہ پچیس جولائی کو ن لیگ کے جیالے انکے خوابوں کے چکنا چور کریں گے اور کامیابی ہمارا مقدر بنے گی ۔