پانچ سال ن لیگی قیادت کا تنظیمی عہدیداروں سے رویہ ہتک آ میز رہا ،ناراض کارکنوں کا شکوہ

پانچ سال ن لیگی قیادت کا تنظیمی عہدیداروں سے رویہ ہتک آ میز رہا ،ناراض کارکنوں کا شکوہ

تلہ گنگ (نما ئندہ بول تلہ گنگ) مسلم لیگ ن کے تنظیمی عہدیدار غائب ،الیکشن مہم امیدواران خود اورا نکے حامیوں نے شروع کر دی ۔2018عام انتخابات میں میاں محمد نواز شریف پر جان نچھاور کر نےو الے پارٹی کارکن اور تنظیمی عہدیدار تاحال الیکشن مہم میں نظر نہیں آ رہے ہیں اور تنظیمی عہدیداران کا منظر عام سے غائب ہو نا پارٹی قیادت اور امیدواروں کیلئے لمحہ فکریہ ہے ۔معلوم ہوا ہے کہ تنظیمی کارکن پارٹی قیادت سے نالاں ہیں کہ ہمیں پانچ سال مسلسل نظر انداز کیا جا تا رہا اور ہمیں فنڈز سے بھی محروم رکھا گیا ،بلدیاتی الیکشن میں بھی پارٹی پر جان نچھاور کرنے والے کارکنوں کو سائیڈ لائن کیا گیا اور سرکاری محکموں میں بھی رسوائی کا سامنا رہا جسکی وجہ سے تنظیمی عہدیدار اور پارٹی کارکن قیادت سے ناراض ہیں جس سے الیکشن مہم میں تاحال حصہ نہیں لے رہے ہیں ۔