شہید محترمہ بینظیر بھٹو کی سالگرہ تقریب کا انعقاد ،تنظیمی عہدیداروں نے کیک کاٹا ۔

شہید محترمہ بینظیر بھٹو کی سالگرہ تقریب کا انعقاد ،تنظیمی عہدیداروں نے کیک کاٹا ۔

تلہ گنگ (نما ئندہ بول تلہ گنگ)شہید جمہوریت محتر مہ بینظیر بھٹو کی سالگرہ کے سلسلے میں تلہ گنگ تقریب منعقد کی گئی، جس میں پی پی پی ضلع چکوال کے جنرل سیکرٹری امیدوار این اے 65ملک ہاشم خان ڈھرنال ،ضلعی انفار میشن سیکرٹری ملک وحید،تحصیل صدر مظہر بھٹی،جنرل سیکرٹری ڈاکٹر سرفراز ملک،انفار مشن سیکرٹری اشفاق احمد،محمد رفیق دندی و دیگر نے بھرپورشرکت کی۔اس مو قع پر کیک کاٹا گیا اور بینظیر بھٹو شہید کی سیاسی جدوجہد کو شاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا گیا۔پارٹی عہدیداروں اور کارکنوں نے اس بات کا عزم کیا کہ پارٹی کارکن بی بی شہید کے مشن کی تکمیل کے لیے جدوجہد جاری رکھیں گے اور جناب بلاول بھٹو زرداری اور جناب آصف علی زرداری کی قیادت میں موجودہ الیکشن میں بھرپور مقابلہ کریں گے۔