حافظ عماریاسر کو سیلم اقبال اور سیلم اقبال کو حافظ عماریاسر کے جھٹکے،ایک ہاتھ لوں اور دوسرے ہاتھ دو کی پالیسی اپنا لی۔

حافظ عماریاسر کو سیلم اقبال اور سیلم اقبال کو حافظ عماریاسر کے جھٹکے،ایک ہاتھ لوں اور دوسرے ہاتھ دو کی پالیسی اپنا لی۔

تلہ گنگ ( نما ئندہ بول تلہ گنگ) ق لیگ کے مقامی رہنماءحافظ عمار یاسر کو کئی قریبی ساتھی چھوڑ گئے ۔اُن کو تلہ گنگ شہر میں بڑا جھٹکا اس وقت لگا جب سابق چیئرمین ملک نعیم طارق کے صاحبزادے کونسلر احمد کمال کے ساتھ ساتھ قریبی دوست حافظ سلیمان (من سلوی ہوٹل والے) سینکڑوں دوست احباب اور برادری سمیت ن لیگ کے رہنماءملک سلیم اقبال سے جا ملے۔ تمام تر سیاسی فیصلوں کا اختیار ملک سلیم اقبال کو دینے کا اعلان۔ تفصیلات کے مطابق قومی الیکشن کے حوالے سے ق لیگ کولگنے والے جھٹکوں کا سلسلہ عروج پر پہنچ گیا۔حافظ عمار یاسر کے کئی قریبی دوستوں نے ن لیگ کے ملک سلیم اقبال کو حمایت کی یقین دہانی کرائی ہے۔ گزشتہ روز بھی سابق چیئرمین میونسپل کمیٹی تلہ گنگ ملک نعیم طارق کے صاحبزادے کونسلر احمد کمال نے اپنے بڑے بھائی ملک خرم طارق۔ اختر اسلام کے ساتھ ساتھ بڑی تعداد میں اپنے دوست احباب اور برادری سمیت جبکہ حافظ عمار یاسر کے قریبی دوست حافظ سلیمان (من سلوی ہوٹل) والے نے بھی اپنی پوری برادری اور دوست احباب سمیت ن لیگ کے رہنماءملک سلیم اقبال سے ڈیرہ سلطان پر ملاقات کی۔ اس موقع پر سابق ایم پی اے ملک شہریار اعوان بھی موجود تھے۔ دوران ملاقات تمام شرکاءنے ملک سلیم اقبال کی قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا اور اپنے تمام سیاسی فیصلوں کا اختیار انہیں دے دیا۔ ذرائع کے مطابق بہت جلد تلہ گنگ شہر سے ق لیگ کے مزید سرکردہ رہنماءحافظ عمار یاسر کا ساتھ چھوڑ ملک سلیم اقبال گروپ کے ساتھ شامل ہو سکتے ہیں۔دوسری جانب سیلم اقبال گروپ کے سابق امیدوار برائے کونسلر حاجی رشید نے ن لیگ سے علیحد گی اختیار کر کے حافظ عماریاسر کیساتھ وفاداریاں نبھانے کا فیصلہ کر لیا اور سیلم اقبال گروپ کا خدا حافظ کہہ دیا ۔