پچیس جولا ئی کو انشا اللہ شیر کی فتح کا سورج طلوع ہو گا ۔امیدوارپی پی چوبیس شہریار اعوان

پچیس جولا ئی کو انشا اللہ شیر کی فتح کا سورج طلوع ہو گا ۔امیدوارپی پی چوبیس شہریار اعوان

تلہ گنگ (نما ئندہ بول تلہ گنگ ) مسلم لیگ ن کے امیدوار شہریار اعوان کے مقابلے میں تاحال ق لیگ اور تحریک انصاف فائنل امیدوار سامنے لانے میں نا کام ،شہریار اعوان نے الیکشن مہم شروع کر دی ۔عید الفطر کی نماز سابق رکن پنجاب اسمبلی شہریار اعوان نے کو ٹقاضی ادا کی اور عید کے تین روز انکے چاہنے والوں کا انکی رہا ئش گاہ پر رش لگا رہا اور مہما نوں کی خوب خاطر تواضع کی گئی ۔عام انتخابات میں امیدواروں کی بھر مار اور ضلع چکوال میں مسلم لیگ ن کے امیدوار شہریار اعوان کے مقابلے میں تمام جماعتوں نے سر جوڑ لے لیکن تا حا ل ق لیگ اور تحریک انصاف کو ئی حتمی امیدوار لانے میں ناکام نظر آ رہی ہے دوسری جانب برادری اتحاد کے امیدوار ملک اسد ڈھیر مونڈ کو بھی ق لیگ اور تحریک انصاف کی جانب سے نامزدگی کا لارا لگا رکھا ہے لیکن تاحال کسی امیدوار کا حتمی اعلان نہ ہو سکا ہے ۔ملک شہریار اعوان نے عید الفطر کے موقع پر عوامی اجتماع سے خطاب کے دوران کہا کہ حلقہ پی پی 24کی عوام کی خدمت کرنے میں کو ئی کسر نہیں چھوڑی اور حلقے کے کونے کونے میں ترقیا تی کاموں کے منصوبے دئیے جو آ ج پایہ تکمیل کے قریب ہیں ۔ضمنی الیکشن کی کامیابی کے بعد ایک سال کی میری کارکردگی سے حلقے کی عوام بخوابی واقف ہے انشا اللہ پچیس جولائی کو کامیابی ترقی پسند جماعت کی ہی ہو گی۔شہریار اعوان کا مزید کہنا تھا کہ مخالفین کے پاس منفی اور جھوٹے الزامات کے علاوہ کچھ بھی نہیں ہے لیکن عوام بخوابی آ گاہ ہے کہ کون سی جماعت عوام دوست منصوبوں کو ترجیح دیتی ہے اور انشا اللہ عوام نے دوبارہ موقع دیا تو علاقے کو مسائل سے پاک کر دوں گا ۔